کورونا ویکسی نیشن:منڈی بہائوالدین صوبہ بھر میں سب سے آگے

featured
Share

Share This Post

or copy the link

کورونا ویکسی نیشن:منڈی بہائوالدین صوبہ بھر میں سب سے آگے. راجن پور13فیصد کیساتھ سب سے پیچھے ، لاہورکی 46فیصد آبادی کی ویکسی نیشن ، پنجاب کی 51فیصد آبادی کو ویکسین لگی، 70فیصد تک لائینگے ،یاسمین راشد

منڈی بہاءالدین + لاہور (بلال چودھری) پنجاب میں کورونا سے بچائو کی ویکسین رپورٹ جاری کی گئی ہے ، محکمہ صحت کی رپورٹ کے مطابق ویکسی نیشن کے لحاظ سے ضلع راجن پور 36 ویں نمبر پر سب سے پیچھے جبکہ منڈی بہاؤ الدین 63 فیصد ویکسی نیشن کے ساتھ پہلے نمبر پر ہے ، لاہور پانچویں نمبر پر براجمان ہے ۔ رپورٹ کے مطابق ضلع راجن پور کی صرف 13 فیصد آبادی کو ویکسین لگائی جاسکی۔

ویکسین کے لحاظ سے ضلع ڈی جی خان کا 35واں نمبر، تاحال صرف 19 فیصد شہریوں کو ویکسین لگائی جاچکی۔ مظفرگڑھ 19فیصد، قصور 21فیصد، اوکاڑہ اور لیہ میں 21، 21 فیصد افراد کو ویکسین لگائی جا سکی۔ منڈی بہائوالدین سب سے آگے ، 63فیصد آبادی کو ویکسین لگائی جاچکی ہے ۔ لاہور کا پانچواں نمبر، اب تک صرف 46 فیصد شہریوں کو ویکسین لگ سکی۔ راولپنڈی 62فیصد، جہلم کی61فیصد آبادی کو ویکسین لگائی جاچکی ہے ۔ مجموعی طور پر پنجاب کی 51 فیصد آبادی کو ویکسین لگائی گئی۔

پنجاب کی 10 کروڑ99 لاکھ 89 ہزار655 آبادی میں سے 5کروڑ 66لاکھ 9 ہزار850 آبادی کو ویکسین لگی۔ صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا تھا کہ رواں سال کے اختتام پر پنجاب کی 7 کروڑ آبادی(70 فیصد) کو ویکسینیٹ کرنے کے حوالے سے اقدامات کیے جا رہے ہیں، ویکسی نیشن مہم بھی جاری ہے جس میں ریکارڈ ویکسی نیشن کی جا رہی ہے تاکہ جلد از جلد 70 فیصد افراد کو ویکسینیٹ کیا جاسکے .

0
happy
Happy
0
sad
Sad
0
annoyed
Annoyed
0
surprised
Surprised
0
infected
infected
کورونا ویکسی نیشن:منڈی بہائوالدین صوبہ بھر میں سب سے آگے

You can subscribe to our newsletter completely free of charge.

Don't miss the opportunity and start your free e-mail subscription now to be informed about the latest news.

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Mandi Bahauddin News منڈی بہاءالدین نیوز Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!