کورونا ویکسینیشن: منڈی بہاءالدین میں 50% کارکردگی کیساتھ بہترین ضلع قرار

کورونا ویکسینیشن: منڈی بہاءالدین میں 50% کارکردگی کیساتھ بہترین ضلع قرار

این او سی نے ویکسینیشن کے عمل میں بہترین کارکردگی دکھانے والے شہروں میں ایس او پیز نرم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

کورونا صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے این او سی نے اجلاس کا انعقاد کیا جس میں ادارے کو مختلف شہروں کے فل ویکسینیشن اسٹیٹس پر بریفنگ پیش کی گئی۔ این او سی نے اجلاس میں یہ فیصلہ کیا کہ جن شہروں میں ویکسینیشن کا عمل بہترین کارکردگی کے ساتھ چل رہا ہے ان میں ایس او پیز نرم کر دی جائیں گی۔

جاری کردہ بریفنگ کے مطابق ناروال، جہلم، منڈی بہاؤالدین، پشاور، گلگت، سکردو اور اسلام آباد %50 اور زائد شرح کے ساتھ بہترین کارکردگی والے شہروں میں شامل ہیں جبکہ راولپنڈی، سرگودھا، سیالکوٹ، میانوالی، جہلم، چارسدہ، کراچی اور ہنزہ 40 سے 50 فیصد شرح کے ساتھ بہتر کارکردگی والے شہروں میں شامل ہیں۔

بریفنگ میں کہا گیا کہ دیگر شہروں میں ویکسینیشن کی کارکردگی شرح 50 فیصد سے کم ہے۔ این سی او سی کا اجلاس میں کہنا تھا کہ این پی آئیز میں کمی کا اطلاق 16 سے 30 نومبر تک رہے گا۔ ادارے نے یہ بھی کہا کہ صورتحال کا دوبارہ جائزہ 29 نومبر کے اجلاس میں لیا جائے گا.

اپنا تبصرہ لکھیں