پیٹرول کے بعد اب بجلی کی قیمتوں میں بھی اضافہ

featured
Share

Share This Post

or copy the link

اسلام آباد: نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے حکومتی درخواست پر بجلی کے بنیادی ٹیرف میں اضافے کی منظوری دیتے ہوئے محفوظ فیصلہ جاری کر دیا۔

نیپرا کی جانب سے جاری کردہ فیصلے کے مطابق بجلی کی بنیادی قیمتوں میں 1 روپے 68 پیسے فی یونٹ تک اضافہ کر دیا گیا جبکہ کمرشل و صنعتی صارفین کے لیے 1 روپے 39 پیسے فی یونٹ اضافہ کیا گیا۔ قیمتوں میں اضافے سے بجلی کے یونٹ کی قیمت 24 روپے 33 پیسے تک ہوگئی۔

300 یونٹ استعمال کرنے والے صارفین کے لیے بجلی کی قیمت 13 روپے 83 پیسے فی یونٹ ہوگئی جبکہ400 سے 700 یونٹ استعمال کرنے والے صارفین 21 روپے 23 پیسے فی یونٹ ادا کریں گے۔ 700 اور زائد یونٹ استعمال کرنے والے صارفین کے لیے بجلی کے یونٹ قیمت 24 روپے 33 پیسے مقرر کی گئی۔ اضافے کا اطلاق لائف لائن اور 200 یونٹ استعمال کرنے والے صارفین پر نہیں ہو گا۔ بجلی کی قیمتوں میں اضافے کا اطلاق یکم نومبر سے ہوگا۔ بجلی کی قیمتوں میں اضافے کا اطلاق کے الیکٹرک سمیت تمام صارفین پر ہو گا.

0
happy
Happy
0
sad
Sad
0
annoyed
Annoyed
0
surprised
Surprised
0
infected
infected
پیٹرول کے بعد اب بجلی کی قیمتوں میں بھی اضافہ

You can subscribe to our newsletter completely free of charge.

Don't miss the opportunity and start your free e-mail subscription now to be informed about the latest news.

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Mandi Bahauddin News منڈی بہاءالدین نیوز Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!