gold rate in pakistan today

سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ، قیمت آسمان پر

عالمی مارکیٹ میں سونا سستا ہونے کے باوجود مقامی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں اضافہ ہوا ہے۔

مقامی صرافہ مارکیٹوں میں جمعرات کو فی تولہ سونے کی قیمت میں مزید 2800روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے سونے کی قیمت ایک لاکھ 20ہزار200روپے ہوگئی اس سے قبل ایک ہفتے سے سونے کی قیمت میں کمی دیکھنے میں آرہی تھی۔ گزشتہ ایک ہفتے میں سونے کی فی تولہ قیمت میں تقریباً 14ہزارروپے کی کمی آئی تھی۔

جمعرات کو دس گرام سونے کی قیمت بھی 2400روپے کے اضافے سے ایک لاکھ 3ہزار 52روپے ہوگئی جب کہ چاندی کی فی تولہ قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 1420روپے برقرار رہی۔ صراف اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں 5 ڈالر کی کمی ہوئی ہے جس سے فی اونس سونے کی قیمت کم ہوکر1779ڈالر ہوگئی ہے لیکن اس کے برعکس مقامی مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں کمی کے باعث سونے کی قیمت میں کمی آگئی اور مسلسل دوسرے روز سونے کی قیمت میں کمی کا رجحان دیکھنے میں آیا۔

اس سے قبل سونے کی قیمت میں مسلسل اضافہ دیکھا جارہا تھا اورمنگل کو سونے کی فی تولہ قیمت 4200روپے کے اضافے سے ایک لاکھ32ہزار روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی تھی جس سے اکتوبر میں سونے کی قیمت میں مجموعی اضافہ 18500روپے تک پہنچ گیا تھا

اپنا تبصرہ لکھیں