wasu mandi bahauddin

واسو روڑ پرسیوریج کے ناقص انتظامات اور انتظامیہ کی عدم توجہی کے باعث جگہ جگہ نہروں کا منظر پیش کرنے لگی

جنوری منڈی بہاءالدین کی مرکزی گذرگاہ واسو روڈ سیوریج کے ناقص انتظامات اور انتظامیہ کی عدم توجہی کے باعث جگہ جگہ نہروں کا منظر پیش کرنے لگی، سٹیزن پورٹل پر دی گئی درخواست بھی افسر شاہی کی نذر ہوگئی

منڈی بہاءالدین (‌ایم.بی.ڈین نیوز 19 جنوری 2022) منڈی بہاءالدین میں سیوریج کے ناقص انتظامات نے واسو روڈ اور ملحقہ آبادیوں کے مکینوں کو اذیت ناک صورتحال سے دوچار کردیا، واسو روڈ ڈی ایچ کیو اسپتال سمیت متعدد نواحی علاقوں اور دیہاتوں سے ملانے والی مصروف ترین گذرگاہ ہے جس پر کئی ماہ سے سیوریج کا پانی کھڑا ہے.

یہ بھی پڑھیں: واسو نالہ کی صفائی نا ہونے کے باعث بارش کے پانی کی وجہ سے مسجد کی دیوار گر گئی

علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ وہ گھروں میں محصور ہوکر رہ گئے ہیں، طلبا و طالبات گندے پانی سے گذر گر تعلیمی اداروں میں جانے پر مجبور ہیں، مسئلہ کے حل کے لئے متعدد بار انتظامیہ کی توجہ دلائی گئی مگر انتظامیہ نے خاموشی اختیار کرلی، جبکہ سٹیزن پورٹل پر دی گئی درخواست کو بھی مقامی افسر شاہی کی جانب سے نظر انداز کردیا گیا، علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ مسئلہ کے حل کے لئے فوری طور پر اقدامات عمل میں لائے جائیں.

اپنا تبصرہ لکھیں