monitoring of motorways

موٹروے پر ڈرون کیمروں کے ذریعے پٹرولنگ کافیصلہ

موٹروے پر سفر کرنےوالے افراد کی سیکورٹی اور قوانین پر عملدآمد کےلیے ڈرون کیمروں کے ذریعے پٹرولنگ کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔

لاہور سے ملتان موٹروے پر سفر کرنے والوں کےلیے ڈرون کیمروں سے پٹرولنگ کرنےکا فیصلہ کیا گیا ہے، قوانین کی خلاف ورزی پر فوری کارروائی عمل میں لائی جائیگی۔ انسپکٹرموٹروے پولیس سید آفتاب کا کہنا ہے کہ موٹروے پولیس کی جانب سے ٹیکنالوجی کو اپناتے ہوئے شہریوں کے جان و مال کی حفاظت اور قانون کی بالادستی کو یقینی بنایا گیا ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ ڈرون کیمروں کے استعمال سے جرائم کی روک تھام میں بھی مدد ملے گی جبکہ حادثات کی شرح میں بھی کمی متوقع ہے۔ ڈرون کیمروں کے ساتھ روایتی پٹرولنگ کو بھی مزید بہتر کیا جارہا ہےتاکہ مسافروں کےلیے محفوظ سفر یقینی بنایا جاسکے.

اپنا تبصرہ لکھیں