منڈی بہاوالدین: گھریلو مرغبانی کے خواہش مند خواتین و حضرات میں مرغیوں کے 90 یونٹ تقسیم

featured
Share

Share This Post

or copy the link

منڈی بہاﺅالدین( ایم.بی.ڈین نیوز 14 جولائی2021) ڈپٹی ڈائریکٹر لائیو سٹاک ڈاکٹر ضیاءاللہ گوندل نے کہا ہے کہ وزےراعظم پاکستان عمران خان کا منصوبہ برائے گھریلو مرغبانی کا مقصد عوام کو معیاری اور رعائتی نرخوں پر دیسی انڈوں کی شکل میں سستی پروٹین کی فراہمی ہے ۔ دیسی انڈے اعلیٰ پروٹین حاصل کرنے کا بہترین ذریعہ ہیں جو کہ جسمانی اور ذہنی نشوونما کیلئے انتہائی ضروری ہے ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے آج یہاں محکمہ لائیو سٹاک کے ویٹرنری ہسپتال میں گھریلو مرغبانی خواہش مند خواتین و حضرات میں مرغیوں کے یونٹ تقسیم کر تے ہوئے کیا۔ اس موقع پر سینئر ویٹرنری آفیسر ڈاکٹر محمد رضوان اور دیگر بھی موجود تھے۔ ڈپٹی ڈائریکٹر ضیاءاللہ گوندل نے بتایا کہ وزےر اعلیٰ پنجاب اور سےکرٹری لائیو سٹاک پنجاب کی ہدایت پرمحکمہ لائیو سٹاک منڈی بہاﺅالدین نے دیہی مرغبانی کے خواہش مند خواتین و حضرات میں مرغوں کے 90یونٹس تقسیم کئے۔ایک یونٹ ایک مرغا 5مرغیاں یا12 مرغوں پر مشتمل ہے۔ جن کی قیمت مبلغ1050روپے فی یونٹ ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کٹا فربہ پروگرام و کٹا بھینس بچائو پروگرام کے تحت منڈی بہاوالدین میں 622 مویشی پال کسانوں کو کروڑ 9 لاکھ 25 ہزار 462 روپے کے چیکس تقسیم

اس سکیم سے استفادہ کیلئے ویٹرنری ہسپتالوںمیں درخواستیں وصول کی جاتی ہیںاور پہلے آئیے پہلے پائیے کی بنیاد پریونٹ تقسیم کئے جاتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ محکمہ لائیو سٹاک کی پولٹری یونٹس کی رعائتی نرخوں پر فروخت دیہی مرغبانی کے فروغ کیلئے اہم اقدام ہے ۔ اس سکیم کے تحت مرغیوں کو تمام بیماریوں کی ویکسین اور ڈیورمنگ کا کورس مکمل کرواکرصحت مند مرغیاںخواہش مند حضرات میں تقسیم کی جاتی ہیں۔

0
happy
Happy
0
sad
Sad
0
annoyed
Annoyed
0
surprised
Surprised
0
infected
infected
منڈی بہاوالدین: گھریلو مرغبانی کے خواہش مند خواتین و حضرات میں مرغیوں کے 90 یونٹ تقسیم

You can subscribe to our newsletter completely free of charge.

Don't miss the opportunity and start your free e-mail subscription now to be informed about the latest news.

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Mandi Bahauddin News منڈی بہاءالدین نیوز Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!