کٹا فربہ پروگرام و کٹا بھینس بچائو پروگرام کے تحت منڈی بہاوالدین میں 622 مویشی پال کسانوں کو کروڑ 9 لاکھ 25 ہزار 462 روپے کے چیکس تقسیم

ڈپٹی کمشنر طارق علی بسرا اور ممبر قومی اسمبلی حاجی امتیاز احمد چوہدری نےتحصیل کونسل ہال میں وزیر اعظم پاکستان کا منصوبہ برائے کٹا فربہ پروگرام و کٹا بھینس بچائو پروگرام کے تحت 622 مویشی پال کسانوں کو کروڑ 9 لاکھ 25 ہزار 462 روپے کے چیکس تقسیم کئے ۔

منڈی بہاﺅالدین( ایم.بی.ڈین نیوز 10جولائی2021 ) اس موقع پر ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیو سٹاک ڈاکٹر محمد ممتاز بیگ، ڈپٹی ڈائریکٹر لائیو سٹاک منڈی بہاﺅالدین ڈاکٹر ضیاء اللہ گوندل، ڈپٹی ڈائریکٹر لائیو سٹاک پھالیہ ڈاکٹر مسعود، انچارج ویٹرنری ہسپتال ڈاکٹر محمد رضوان، ڈاکٹر حفصہ اور مویشی پال کی کثیر تعدادنے شرکت کی۔

ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیو سٹاک ڈاکٹر محمد ممتاز بیگ نے بتایا کہ وزیر اعظم پاکستان کا منصوبہ برائے کٹا فربہ پروگرام و کٹا بھینس بچائو پروگرام کی یہ 2سکیمیں ہیں ۔ جس کے تحت رجسٹر ڈ ہونے والے کٹو ں پر 6،500 روپے فی کٹاچار ماہ بعد اور کٹا فربہ سکیم کے تحت رجسٹرڈ ہونے والے کٹوں پر 4،000 روپے فی کٹا تین ماہ مکمل ہونے پر حکومت خوارک کی مد میں سبسڈی فراہم کر رہی ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ محکمہ لائیوسٹاک رجسٹرڈ ہونے والے کٹوں کو مفت ٹیگنگ، ڈیورمنگ اور ویکسینیشن کی سہولیات فراہم کرتا ہے۔

ڈپٹی کمشنر طارق علی بسرا اور ممبر قومی اسمبلی حاجی امتیاز احمد چوہدری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت جانوروں کے گوشت میں اضافے کیلئے مویشی پال حضرات کو کروڑوں روپے کی سبسڈی مہیا کر رہی ہے جس سے مویشی پال حضرات کو بہت فائدہ حاصل ہو رہا ہے۔ انہوں نے کہاکہ ایسی تقریبات کا مقصد مویشی پال حضرات کی ناصرف حوصلہ افزائی کرنا ہے بلکہ انہیں یہ آگاہی بھی فراہم کرنی ہے کہ حکومت پنجاب نے مویشی پال کسانوں کی فلاح و بہبود کیلئے لاتعداد اقدامات اٹھائے ہیں اور وہ ان سہولیات سے مستفید ہوکر خاطر خواہ مالی فوائد حاصل کرسکتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں