منڈی بہاوالدین کا اعزاز، نامور ہاکی پلئیر خبیب احمد پہلی قائداعظم انٹر ڈویژن ہاکی چیمپئن شپ ٹرافی کھیلنے کیلئے گوجرانوالہ ڈویژن ٹیم میں شامل

featured
Share

Share This Post

or copy the link

منڈی بہاﺅالدین( ایم.بی.ڈین نیوز 03 فروری2021)ضلع منڈی بہاﺅالدین کے محلہ گوڑھا کے نامور ہاکی پلیئر خبیب احمد کو بہترین کارکردگی پر پہلی قائداعظم انٹر ڈویژن انڈر 23 ہاکی چیمپئن شپ ٹرافی کھیلنے کیلئے گوجرانوالہ ڈویژن ٹیم میں شامل کر لیا گیا ہے،خبیب احمد جو کہ پنجاب جونیئر ہاکی ٹیم کے کپتان ہیں انہیں ڈویژنل سطح پر نمائندگی حاصل کرنے پر شہر کی سیاسی اور سماجی شخصیات نے مبارکباد دی ہے۔

مبارکباد دینے والوں میں سابق ایم پی اے وسیم افضل چن، مشاہد رضا، اسسٹنٹ ٹو ڈی آئی او عاطف منیر،ڈاکٹر ارشاد احمد، ایڈووکیٹ حامد ممتاز رانجھا،رانا عمران بیگ سپورٹس، منشاءگوندل، میاں حسین احمد، میاں کلیم اللہ اور میاں سمیع اللہ شامل ہیں۔اس موقع پر ہاکی پلیئر خبیب احمد نے کہا کہ میری کامیابیاں میرے والدین، اساتذہ اور کوچز کی بدولت ہےں اور میں اپنی کامیابیوں کو انہی شخصیات کے نام کرتا ہوں کہ جن کی بدولت سے آج مجھے اتنی بڑی کامیابی ملی ہے ،یہ میرے لئے اور اس ضلع کیلئے بہت بڑا اعزاز ہے۔

یہ بھی پڑھیں: منڈی بہاوالدین کا اعزاز، گوڑھا محلہ کےہاکی پلئیر حسین احمد نیشنل ہاکی چیمپئن انڈر 16پنجاب کی ٹیم میں سلیکٹ ہوگئے

انہوں نے کہا کہ بہت کم مدت میں اور ہر قسم کے حالات میں اپنی پرفارمنس اور بہتر صلاحیتوں کی بدولت مطلوبہ ٹارگٹس کو حاصل کر کے ٹیم میں سلیکٹ ہوا ۔انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ وہ ٹیم میں اپنی شاندار پرفارمنس سے منڈی بہاﺅالدین کا نام پوری دنیا میں روشن کریں گے۔ہاکی پلیئر خبیب احمد نے نوجوان نسل کو پیغام دیتے ہوئے کہا کہ بے راہ روی اور نشہ جیسی لعنت سے بچنے کیلئے کھیلوں کا فروغ ضروری ہے۔ کھیل کود سے جسمانی فٹنس کے ساتھ ساتھ ذہنی نشوونما کو فروغ اور استحکام حاصل ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نوجوان نسل پاکستان کامستقبل ہے اور اپنے مستقبل کو درخشندہ بنانے کیلئے زیادہ سے زیادہ کھیلوں کے میدان آباد کرنا ہوں گے۔

0
happy
Happy
0
sad
Sad
0
annoyed
Annoyed
0
surprised
Surprised
0
infected
infected
منڈی بہاوالدین کا اعزاز، نامور ہاکی پلئیر خبیب احمد پہلی قائداعظم انٹر ڈویژن ہاکی چیمپئن شپ ٹرافی کھیلنے کیلئے گوجرانوالہ ڈویژن ٹیم میں شامل

You can subscribe to our newsletter completely free of charge.

Don't miss the opportunity and start your free e-mail subscription now to be informed about the latest news.

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Mandi Bahauddin News منڈی بہاءالدین نیوز Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!