منڈی بہاوالدین میں آزاد جموں اور کشمیر کے انتخابات کے حوالے سے تیاریاں مکمل، ویڈیو دیکھیں

ضلع منڈی بہاوالدین ایل اے 38 میں آزاد جموں اور کشمیر کے انتخابات کے حوالے سے تیاریاں مکمل کر لی گئیں۔

منڈی بہاوالدین ( ایم.بی.ڈین نیوز 24 جولائی 2021) ایل۔اے 38 کے الیکشن میں 8 امیدواروں میں مقابلہ ہوگا۔ جس میں پاکستان تحریک ایصاف سے محمد اکبر چوہدری، پاکستان مسلم لیگ ن سے ذیشان علی، پاکستان پیپلز پارٹی سے محمد اشرف چغتائی، جماعت اسلامی سے محمد عمر صدیق، تحریک لبیک پاکستان سے ظفر اقبال چوہدری، مسلم کانفرس سے راجہ شاہد اقبال، جبکہ 2 آزاد امیدوار حسن محمود اور محمد اقبال مد مقابل ہوں گے۔

آزار جموں اور کمشیر کے الیکشن کے حوالے سے ضلع منڈی بہاوالدین میں کل 17 پولنگ اسٹیشنز قائم کئے گئے ہیں جن پر کل 2،969 ووٹرز اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گئے جس میں سے 1،693 مرد امیدوار اور 1،276 خواتین امیدوار ووٹ کاسٹ کریں گی۔

منڈی بہاوالدین میں 17 پولنگ اسٹیشنز قائم کئے گئے ہیں۔ جن میں گورنمنٹ سرسید ہائی سکول منڈی بہاوالدین، گورنمنٹ بوائز ڈگری کالج منڈی بہاوالدین، گورنمنٹ نواز شریف گرلز کالج صوفی پورہ، گورنمنٹ اسلامیہ ہائی سکول منڈی بہاوالدین، گورنمنٹ گرلز ہائی سکول مرالہ، گورنمنٹ بوائز ہائی سکول چیلیانوالہ، گورنمنٹ بوائز پرائمری سکول رسول، گورنمنٹ بوائز پرائمری سکول شہیدانوالی، گورنمنٹ گرلز ایلیمنٹری سکول سوہاوہ دلوآنہ، گورنمنٹ مڈل سکول چک نمبر 38 شامل میں.

اسکے علاوہ گورنمنٹ بوائز ہائر سیکنڈری سکول بھکھی شریف، گورنمنٹ ایلمنٹری سکول کٹھیالہ شیخاں، گورنمنٹ پائلٹ ہائر سیکنڈری سکول فار بوائز پھالیہ۔ گورنمنٹ رفیع الاسلام ہائی سکول ملکوال، گورنمنٹ بوائز ہائی سکول گوجرہ، گورنمنٹ بوائز پرائمری سکول گڑھ قائم، گورنمنٹ بوائز پرائمری سکول چک نمبر 28 شامل ہیں۔

الیکشن کے حوالے سے منڈی بہاوالدین میں پولیس کی بھاری نفری تعینات کر دی گئی ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں