ملک کے شمالی علاقوں میں بارش کی پیشگوئی

rain in pakistan
Share

Share This Post

or copy the link

چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز کا کہنا ہے کہ ہوا کے کم دباؤ کے باعث ملک کے شمالی علاقوں میں بارشیں متوقع ہیں۔

ایک بیان میں سردار سرفراز نے کہا کہ ہوا کے کم دباؤ کے باعث کراچی میں گرمی کی شدت میں کمی آنے لگی ہے، شہر میں سمندری ہوائیں اچھی رفتار سے چل رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کراچی میں صبح سویرے اور شام میں بادل بھی موجود رہتے ہیں، آئندہ تین روز درجہ حرارت 34 سے 36 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ 16 اور 17 اپریل کو دادو، نواب شاہ اور سانگھڑ میں آندھی کے ساتھ ہلکی بارش کا بھی امکان ہے. چیف میٹرولوجسٹ نے کہا کہ کراچی میں 19 اپریل کے بعد سے گرمی کی شدت میں کچھ اضافہ ہوسکتا ہے، اس دوران پارہ 38 ڈگری سینٹی گریڈ کو چھو سکتا ہے۔

سردار سرفراز کا کہنا تھا کہ 26 یا 27 اپریل کو مغربی ہواؤں کا نیا سلسلہ ملک کے شمالی حصے پر اثر انداز ہو سکتا ہے، اس سسٹم کے باعث بالائی سندھ، سکھر، لاڑکانہ اور جیکب آباد میں بارش ہوسکتی ہے

0
happy
Happy
0
sad
Sad
0
annoyed
Annoyed
0
surprised
Surprised
0
infected
infected
ملک کے شمالی علاقوں میں بارش کی پیشگوئی

You can subscribe to our newsletter completely free of charge.

Don't miss the opportunity and start your free e-mail subscription now to be informed about the latest news.

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Mandi Bahauddin News منڈی بہاءالدین نیوز Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!