Tag: weather today

  • آج کا موسم کیسا رہے گا؟ 17 دسمبر 2023

    آج کا موسم کیسا رہے گا؟ 17 دسمبر 2023

    اتوار کے روز ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا۔ تاہم گلگت بلتستان اور کشمیر میں مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر ہلکی بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برفباری کا امکان ہے۔ رات کے اوقات میں پنجاب، خیبرپختونخوا اور بالائی سندھ کے میدانی علاقوں میں دھند/سموگ چھائے رہنے کا امکان ہے۔

    پیر کے روز ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ شمالی اضلاع میں شدید سرد رہے گا۔ پنجاب، خیبرپختونخوا اور بالائی سندھ کے میدانی علاقوں میں صبح اور رات کے اوقات میں دھند/سموگ چھائے رہنے کا امکان ہے۔

    اتوار کو پنجاب کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور سرد رہے گا۔ جبکہ مری، گلیات اور گردونواح میں موسم سرد رہے گا۔ بہاولپور، ساہیوال، سرگودھا، لاہور، گوجرانوالہ، نارووال، فیصل آباد، ٹوبہ ٹیک سنگھ، جھنگ، خانیوال، ملتان، خانپور، رحیم یار خان، سیالکوٹ، حافظ آباد، گجرات، منڈی بہاؤالدین، جہلم، بھکر، لیہ، ڈیرہ غازی خان میں رات کے اوقات میں میں شدید دھند/سموگ کا امکان ہے۔

    خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک جبکہ بالائی اضلاع میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ تاہم مردان، صوابی، چارسدہ نوشہرہ، پشاور اور ڈی آئی خان میں رات کے وقت دھند چھائی رہنے کا امکان ہے۔ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک جبکہ شمالی اضلاع میں شدید سرد رہے گا۔

    سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہے گا۔ تاہم جیکب آباد، موہنجوداڑو، سکھر، لاڑکانہ، دادو، گھوٹکی اور پڈعیدن میں رات کے اوقات میں دھند/سموگ چھائے رہنے کا امکان ہے۔کشمیر اور گلگت بلتستان میں مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر ہلکی بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برفباری کا امکان ہے۔

    پیر کو پنجاب کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور سرد رہے گا جبکہ مری، گلیات اور گردونواح میں موسم سرد رہے گا۔ بہاولپور، ساہیوال، سرگودھا، لاہور، گوجرانوالہ، نارووال، فیصل آباد، ٹوبہ ٹیک سنگھ، جھنگ، خانیوال، ملتان، خانپور، رحیم یار خان، سیالکوٹ، حافظ آباد، گجرات، منڈی بہاؤالدین، جہلم، بھکر، لیہ، ڈیرہ۔ غازی خان اور گر دو نواح میں صبح اور رات کے اوقات میں شدید دھند/سموگ کا امکان ہے۔

  • 9 سے 10 فروری کے دوران ملک کے مختلف علاقوں میں بارش کا امکان

    9 سے 10 فروری کے دوران ملک کے مختلف علاقوں میں بارش کا امکان

    پنجاب کے مختلف علاقوں میں بارش اور برفباری کی پیشگوئی، 9 سے 10 فروری کے دوران منڈی بہاوالدین سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں بارش کا امکان. الرٹ جاری

    محکمہ موسمیات نے جمعرات اور جمعہ کے دوران ملک کےمغربی اور بالائی علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کی پیشگوئی کی ہے۔

    آج موسم کی تازہ ترین صورتحال دیکھیں

    محکمہ موسمیات کے مطابق مغربی ہوائیں بدھ(رات) کو ملک کے مغربی علاقوں میں داخل ہونگی۔ 09 فروری کو ملک کے بالائی علاقوں تک پھیل جائیں گی اور 10 فروری تک شمالی علاقہ جات پر موجود رہیں گی۔ بعض مقامات پر درمیانی اور چند مقامات پر موسلادھار بارش اور برفباری کی بھی توقع کی جا رہی ہے۔

    پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ 09 سے10 فروری کے دوران اسلام آباد ، لاہور ، گوجرانوالہ، گجرات، حافظ آباد،منڈی بہاؤالدین، سیالکوٹ ،نارووال میں بارش کا امکان ہے۔ فیصل آباد، ٹوبہ ٹیک سنگھ، جھنگ، قصور، شیخوپورہ ،ننکانہ صاحب ، خوشاب، میانوالی اور سرگودھا میں بھی تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔ اسی دوران چند مقا مات پر ژالہ باری بھی ہو سکتی ہے۔

    پی ڈی ایم اے کے مطابق 08 سے 10 فروری کے دوران مری میں درمیانی سے شدید برفباری متوقع ہے۔ برفباری سے سڑکیں بند اور گاڑیوں کی آمد ورفت میں خلل پیدا ہو سکتا ہے۔ اسی دوران مری میں لینڈسلائیڈنگ کا بھی خدشہ ہے۔

    پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ سیاح بارش اور برفباری کے دوران محتاط رہیں اور غیر ضروری سفر سے اجتناب کریں۔ ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے تمام ادارے 24/7 الرٹ ہیں۔ برف ہٹانے کے لیے ہیوی مشینری اور سٹاف کی مختلف شفٹوں میں ڈیوٹیاں لگائی گئی ہیں۔ مری میں سیاحوں کی سہولت کے لیے فسیلیٹیشن سنٹرز بھی مکمل فعال ہیں۔

    پی ڈی ایم اے کے مطا بق کنٹرول رومز سے مری کی صورتحال کی مسلسل مانیٹرنگ کی جا رہی ہے۔مری جانے والے سیاح ایڈوائزری پر من و عن عمل کریں۔ ہنگامی صورتحال میں پی ڈی ایم اے کی ہیلپ لائن 1129 پر کال کرکے مدد حاصل کی جا سکتی ہے۔

  • منڈی بہاؤالدین میں 29  اور 30 ​​جنوری کو بارش کا امکان

    منڈی بہاؤالدین میں 29 اور 30 ​​جنوری کو بارش کا امکان

    ملک کے مغربی اور بالائی علاقوں میں ہفتہ تا پیر پہاڑوں پر برفباری کے ساتھ بارش کا سلسلہ شروع ہونے کا امکان ہے، جبکہ منڈی بہاؤالدین میں 29 اور 30 ​​جنوری کو بارش کا امکان ہے. محکمہ موسمیات

    اسلام آباد۔( 27جنوری اے پی پی)ملک کے مغربی اور بالائی علاقوں میں ہفتہ تا پیر پہاڑوں پر برفباری کے ساتھ بارش کا سلسلہ شروع ہو گا، مغربی ہواؤں کے زیر اثر علاقوں میں سردی کی شدت میں اضافہ متوقع ہے جبکہ برفباری اور لینڈ سلائیڈنگ کے باعث سڑکیں بند ہونے کا خدشہ ہے، پیشن گوئی کی مدت کے دوران کسی بھی ناخوشگوار صورتحال سے بچنے کے لیے تمام متعلقہ محکموں اور اداروں الرٹ رہنے کا مشورہ دیا گیا ہے ۔

    آج تازہ ترین موسم کی صورتحال دیکھیں

    محکمہ موسمیات کے مطابق مغربی ہواؤں کا ہفتے کے روز ملک کے مغربی حصوں میں داخل ہونے کا امکان ہے جو اتوار کو بالائی علاقوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیں گی اور یہ صورتحال پیر (دوپہر) تک برقرار رہ سکتی ہے۔ اس موسمی نظام کے زیر اثر مری، گلیات، کشمیر (وادی نیلم، مظفرآباد، پونچھ، ہٹیاں، باغ، حویلی، سدھنوتی، کوٹلی، بھمبر، میرپور)، گلگت بلتستان (دیامیر)، استور، غذر، سکردو، ہنزہ، گلگت، گھانچے، شگر)، چترال، دیر، سوات، مانسہرہ، ہری پور، کوہستان، ایبٹ آباد

    28 (شام/رات) سے 30 جنوری تک جبکہ اسلام آباد، پوٹھوہار ریجن، گوجرانوالہ، گجرات میں ، حافظ آباد، منڈی بہاؤالدین، سیالکوٹ، نارووال، لاہور، فیصل آباد، ٹوبہ ٹیک سنگھ، جھنگ، قصور، شیخوپورہ، ننکانہ صاحب، خوشاب، میانوالی، سرگودھا، کرک، پشاور، چارسدہ، نوشہرہ، صوابی، بونیر، باجوڑ، کرم، وزیرستان، کوہاٹ، بنوں اور ڈیرہ اسماعیل خان میں 29 اور 30 ​​جنوری کہیں کہیں ژالہ باری اور پہاڑوں پر برفباری، /آندھی/گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

    کوئٹہ، ژوب، بارکھان، ہرنائی، قلعہ سیف اللہ، قلعہ عبداللہ، چمن، پشین، پنجگور، تربت، خضدار، قلات اور مکران کے ساحلی علاقوں میں 28 اور 29 جنوری (شام/رات) کو ہلکی سے درمیانی بارش جبکہ پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔ اس دوران بھکر، لیہ، ملتان، ڈیرہ غازی خان، سکھر، بہاولپور، ساہیوال، اوکاڑہ اور پاکپتن میں بھی ہلکی بارش کا امکان ہے۔ مری، گلیات، ناران، کاغان، دیر، سوات، کوہستان، مانسہرہ، ایبٹ آباد، شانگلہ، استور، ہنزہ، اسکردو، وادی نیلم، باغ، پونچھ اور حویلیاں میں درمیانے درجے کی شدید برفباری سے 28 تاریخ سے سڑکیں بند ہو سکتی ہیں جبکہ اس دوران بالائی خیبر پختونخواہ، مری، گلیات، کشمیر اور گلگت بلتستان میں لینڈ سلائیڈنگ بھی ہوسکتی ہے۔

    سیاحوں اور مسافروں کو اس عرصہ کے دوران زیادہ محتاط رہنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔ یہ بارش بالخصوص پنجاب اور خیبرپختونخوا کے بارانی علاقوں میں کھڑی فصلوں کے لیے فائدہ مند ثابت ہو گی۔ محکمہ موسمیات نے تمام متعلقہ حکام کو مشورہ دیا ہے کہ وہ پیشن گوئی کی مدت کے دوران کسی بھی ناخوشگوار صورتحال سے بچنے کے لیے “الرٹ” رہیں

  • منڈی بہاوالدین میں دھند کا راج برقرار،موسم سرد اور خشک رہے گا

    منڈی بہاوالدین میں دھند کا راج برقرار،موسم سرد اور خشک رہے گا

    (منڈی بہاءالدین) ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا، بالائی علاقوں اور شمالی بلوچستان میں شدید سرد ر ہے گا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب ،خیبر پختونخوا کے میدانی علا قوں میں شدید دھند پڑنے کی توقع ہے، بالائی سندھ میں شدید دھند پڑنے کا امکان ہے.

    اسلام آباد میں صبح کے اوقات میں کہرا پڑنے کا امکان ہے ،خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہے گا، خیبرپختونخوا کے بالائی اضلاع میں موسم شدید سرد اور صبح کے اوقات میں کہرا پڑنے کا امکان ہے، پشاور، نوشہرہ، مردان، صوابی ، رشکئی ،چارسدہ ا ور ڈی آئی خان میں دھند پڑنے کی توقع ہے ۔ مری ،گلیات اور گرد و نواح میں موسم شدیدسرد رہے گا، لاہور، شیخوپورہ، گوجرانوالہ، نارووال، سیالکوٹ، فیصل آباد، سرگودھا، میں شدید دھند پڑنے کی توقع ہے

    اوکاڑہ، ساہیوال، بہاولپور، بہاولنگر، منگلہ، منڈی بہاؤالدین، جوہر آباد اور ڈیرہ غازی خان میں شدید دھند پڑنے کا امکان ہے، خطۂ پوٹھوہار میں صبح کے اوقات میں چند مقامات پر کہرا پڑنے کا امکان ہے، بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہے گا، بلوچستان کے بالائی اضلا ع میں موسم شدید سرد رہے گا۔

    سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہے گا جبکہ صبح کے اوقات میں سکھر ، لاڑکانہ، حیدر آباد اور موہنجوداڑو میں دھند پڑنے کا امکان ہے ، کشمیر اور گلگت بلتستان میں موسم شدید سرد اور خشک رہے گا، کشمیر میں صبح کے اوقات میں چند مقامات پر کہرا پڑنے کا امکان ہے۔ اس کے علاوہ کوئٹہ سمیت صوبے کے بالائی علاقوں میں سردی کی شدت برقرار ہے، سرد ہوائیں چلنے سے نظام زندگی مفلوج ہو کر رہ گئی.

    بلوچستان زیارت قلات پشین چمن قلعہ سیف اللہ ژوب سمیت دیگر علاقوں سردی کی شدت برقرار رہی درجہ حرارت نقطہ انجماد سے گرنے کے باعث نظام زندگی مفلوج ہوکر رہ گئیکوئٹہ میں درجہ حرارت منفی درجے سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ تربت میں کم سے کم11 پنجگور میں 04 ڈگری، دالبندین میں 02 اور نوکنڈی میں 04 ژوب اور بارکھا ں میں کم سے کم درجہ حرارت01 دالبندین میں 02 اور نوکنڈی میں 04 ژوب اور بارکھا ں میں کم سے کم درجہ حرارت01 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

  • عید کے دوران مزید مون سون بارشوں کی پیشگوئی

    عید کے دوران مزید مون سون بارشوں کی پیشگوئی

    محکمہ موسمیات نے عید الاضحیٰ کے دوران مزید مون سون بارشوں کی پیش گوئی کر دی۔ موسم کا حال بتانے والوں کے مطابق مون سون ہوائیں ملک کے بیشتر علاقوں میں داخل ہو رہی ہیں اگلے 24 گھنٹوں کے دوران ان کی شدت میں کمی کا امکان ہے۔

    انہوں نے بتایا کہ ویک اینڈ کے دوران شدت کے ساتھ مون سون ہوائیں ملک میں داخل ہوں گی جس کے باعث 09 سے12 جولائی کے دوران اسلام آباد، کشمیر، سوات، مانسہرہ، کوہستان، ایبٹ آباد، ہری پور، پشاور اور مردان میں بارش متوقع ہے۔ ہرنائی میں بارش اور سیلاب کی باعث ایمرجنسی نافذ، شاہراہیں اور رابطہ پل متاثر.

    یہ بھی پڑھیں: دریائے راوی اور چناب میں پانی کے بہائو کی وجہ سے منڈی بہائوالدین کے علاقے متاثر ہونے کا خدشہ

    اس کے علاوہ صوابی ،نوشہرہ ، کرم ، کوہاٹ، میانوالی، سرگودھا، حافظ آباد، منڈی بہاؤالدین، راولپنڈی، مری ، اٹک، چکوال، جہلم، سیالکوٹ، نارووال، لاہور، گوجرانوالہ،گجرات، شیخوپورہ، فیصل آباد ، جھنگ ساہیوال اور اوکاڑہ میں وقفے وقفے سے تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

    09 اور 10 جولائی کو کشمیر، مری، گلیات،پشاور، مردان، کرم، دیر، مانسہرہ، ایبٹ آباد، اسلام آباد، خطہ پوٹھوہار، گوجرانوالہ، سیالکوٹ، حافظ آباد ، لاہور،فیصل آباد اور سرگودھا میں موسلادھار بارش کا بھی امکان ہے.

  • ملک کے شمالی علاقوں میں بارش کی پیشگوئی

    ملک کے شمالی علاقوں میں بارش کی پیشگوئی

    چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز کا کہنا ہے کہ ہوا کے کم دباؤ کے باعث ملک کے شمالی علاقوں میں بارشیں متوقع ہیں۔

    ایک بیان میں سردار سرفراز نے کہا کہ ہوا کے کم دباؤ کے باعث کراچی میں گرمی کی شدت میں کمی آنے لگی ہے، شہر میں سمندری ہوائیں اچھی رفتار سے چل رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کراچی میں صبح سویرے اور شام میں بادل بھی موجود رہتے ہیں، آئندہ تین روز درجہ حرارت 34 سے 36 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔

    ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ 16 اور 17 اپریل کو دادو، نواب شاہ اور سانگھڑ میں آندھی کے ساتھ ہلکی بارش کا بھی امکان ہے. چیف میٹرولوجسٹ نے کہا کہ کراچی میں 19 اپریل کے بعد سے گرمی کی شدت میں کچھ اضافہ ہوسکتا ہے، اس دوران پارہ 38 ڈگری سینٹی گریڈ کو چھو سکتا ہے۔

    سردار سرفراز کا کہنا تھا کہ 26 یا 27 اپریل کو مغربی ہواؤں کا نیا سلسلہ ملک کے شمالی حصے پر اثر انداز ہو سکتا ہے، اس سسٹم کے باعث بالائی سندھ، سکھر، لاڑکانہ اور جیکب آباد میں بارش ہوسکتی ہے