ملکوال: نجی ہسپتال کے عملہ کی نااہلی، ڈیڑھ سالہ بچے کو غلط خون لگا دیا، بچے کی حالت تشویشناک، ویڈیو دیکھیں

ملکوال کے نجی ہسپتال کے عملہ کی غفلت، ڈیڑھ سالہ بچے کو غلط خون لگانے سے بچہ زندگی اور موت کی کشمکش میں مبتلا ہوگیا۔ ڈپٹی کمشنر منڈی بہاوالدین نے واقع کا نوٹس لے لیا

منڈی بہاوالدین (‌ایم.بی.ڈین نیوز یکم جولائی 2021) منڈی بہاوالدین کی تحصیل ملکوال کے گاوں کٹھیالہ خورد کا رہائشی قاسم اپنے ڈیڑھ سالہ بچے کو چیک اپ کے لیے نجی ہسپتال ملکوال لایا جہاں ڈاکٹر نے بچے میں خون کی کمی کا بتایا۔ ہسپتال انتظامیہ نے بچے کے خون کا ٹیسٹ کئے بغیر بچے کو بی پازیٹو کون کی بجائے اے پازیٹو خون لگا دیا.

بچے کی حالت تشویشناک ہرنے پر بچےکو دوسرے ہسپتال منتقل کردیاگیا۔ بچے کے والد قاسم نے میڈیا کو بتایا کہ جس ہسپتال میں بچے کو لیکر آئے ہیں اس ڈاکٹر نے ہمیں بتایاہے کہ آپ کے بچے کو بی پازیٹو خون گروپ کی بجائے اے پازیٹو خون لگادیاگیاہے۔بچے کے والد نے وزیراعلٰی پنجاب عثمان بزدار سے اس واقعہ کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے اور غفلت کے مرتکب ہسپتال انتظامیہ کے خلاف سخت ایکشن کی اپیل کی ہے۔ ڈپٹی کمشنر منڈی بہاوادلین طارق علی بسرا نے واقعہ کا نوٹس لے لیا ہے.

اپنا تبصرہ لکھیں