ملکوال:ن لیگ کے ساتھیوں نے ندیم افضل چن کی حمایت کا اعلان کر دیا

featured
Share

Share This Post

or copy the link

ملک وال(نامہ نگار) غلام علی کہانہ، بابر سہیل کہانہ اور فتح محمد مانگٹ آف بولا بالا نے اپنی برادری اور سینکڑوں ساتھیوں سمیت مسلم لیگ ن کے ایم این اے مختار احمد بھرتھ کا ساتھ چھوڑ کر پی ٹی آئی کے رہنما ندیم افضل چن کی حمائت کا اعلان کر دیا.

تفصیلات کے مطابق خوشی محمد کہا نہ کے ڈیرہ بولا بالا پر شمولیت کی تقریب سے خطاب کرتے سابق مشیر وزیر اعظم ندیم افضل چن نے کہا کہ ہم نے اپنے حلقہ میں شرافت اور رواداری کی سیاست کو پروان چڑھایاجس کی وجہ سے لوگ ہمارے ساتھ شامل ہورہے ہیں انہوں نے کہا کہ میں نے حلقہ میں بجلی گیس سڑکوں کی تعمیر سمیت ریکارڈ ترقیاتی کام کرا ئے ہیں جس سے عوام کا معیار زندگی پہلے سے بہت بہتر ہو گیا ہے اب بھی کروڑوں روپے کی لاگت سے سڑکوں کی تعمیر اور گیس کی فراہمی کا کام جاری ہے .

ندیم افضل چن نے کہا کہ عوامی خدمت کا یہ سفر انشا اللہ آئندہ بھی جاری رہے گا اس موقع پر یوسی چیئرمین اصغر نذیر گوندل،تصور حیات قریشی،سابق چیئر مین گلناز حسین شاہ،ٹھیکیدار ملک عبدالرشید، منور نذیر گوندل،تحصیل صدر پی ٹی آئی اظہر اقبال گوندل ایڈووکیٹ،محمد اقبال مڈھانہ،محمد اکرم گوندل،غلام علی کہانہ،محمد امیر کہانہ،مھمد اعظم گوندل، محمد باقر بولا،خضر حیات بولا،مسعود احمد بولا،اعظم بولا سمیت دیگر بھی موجود تھے۔

0
happy
Happy
0
sad
Sad
0
annoyed
Annoyed
0
surprised
Surprised
0
infected
infected
ملکوال:ن لیگ کے ساتھیوں نے ندیم افضل چن کی حمایت کا اعلان کر دیا

You can subscribe to our newsletter completely free of charge.

Don't miss the opportunity and start your free e-mail subscription now to be informed about the latest news.

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Mandi Bahauddin News منڈی بہاءالدین نیوز Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!