شہری ریونیو عوامی خدمت کچہریوں میں آئیں تا کہ ان کے مسائل کو حل کیا جا سکے، ڈپٹی کمشنر

منڈی بہاﺅالدین( ایم.بی.ڈین نیوز 02 نومبر 2021) ڈپٹی کمشنر طارق علی بسرا نے کہا کہ شہری ریونیو عوامی خدمت کچہریوں میں آئیں تا کہ ان کے مسائل کو حل کیا جا سکے، انہوں نے کہاکہ وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی ہدایت پر ہر ماہ کے پہلے دو ورکنگ دنوں میں ریونیو خدمت کچہریوں کے انعقاد کا مقصدسائلین کو درپیش مسائل فوری حل کرنا ہے ، شہری بلا خوف و خطر اپنے مسائل پیش کریں تا کہ ان کو موقع پر ہی حل کیا جا سکے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے آج یہاں ڈی سی آفس میں کھلی کچہری میں دوسرے روز سائلین کی شکایات پر احکامات جاری کرتے ہوئے کیا ۔ کھلی کچہری میں ریونیو سے متعلقہ محکموں کے افسران سمیت سائلین کی کثیر تعداد بھی موجود تھی۔ ڈپٹی کمشنر طارق علی بسرا نے کھلی کچہری مین سائلین کی شکایات سنیں اور ان کے حل کیلئے موقع پر ہی احکامات جاری کئے۔اس موقع پرڈپٹی کمشنر نے کہاکہ عوام الناس کے مسائل کو حل کرنا ہماری اولین ترجیح ہے۔

انہوں نے افسران پر زور دیا کہ کھلی کچہریوں میں پیش کئے گئے لوگوں کے مسائل اور شکایات کو حل کرنے کے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں، انہوں نے کہا کہ کھلی کچہریوں کا ہفتہ وار انعقاد موجو دہ حکو مت کے عوام دوست تر قیا تی پروگرام کا حصہ ہے اور شہریوں کو درپیش تمام مسائل کے فوری حل کے لیے کسی تحفے سے کم نہیں۔ ڈپٹی کمشنرنے ہدایت کی کہ افسران بلا تفریق سائلین کے مسائل کو حل کریں، شکایت کے دور نہ ہونے کی صورت میں متعلقہ افسر کے خلاف تادیبی کاروائی عمل میں لائی جا سکتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ کھلی کچہری میں مسائل کے حل کو یقینی بنایا جارہا ہے۔ طارق علی بسرا نے ریونیو افسران کو ہدایت کی کہ وہ اوپن ڈور پالیسی کے تحت عوام الناس کے ریونیو سے متعلق مسائل کا فوری ازالہ کیلئے ہر طرح کے ممکنہ اقدامات اٹھائے جائیں۔

اپنا تبصرہ لکھیں