محرم الحرام کے سلسلہ میں امن و امان کی فضا برقرار رکھنے کیلئے منڈی بہاوالدین پولیس کا فیگ مارچ

featured
Share

Share This Post

or copy the link

منڈی بہاﺅالدین ( ایم.بی.ڈین نیوز 05 اگست 2021) ڈپٹی کمشنر طارق علی بسرا اور ڈی پی او ساجد حسین کھوکھر کی قیادت میں ضلع میں آمد محرم الحرام کے دوران امن و مان کی فضا برقرار رکھنے کیلئے ضلع کی پولیس اور سکیورٹی اداروں نے فلیگ مارچ کیا۔ فلیگ مارچ پولیس لائن سے شروع ہو کر پھالیہ روڈ ، کنگ روڈ، ست سرا چوک، چیمہ چوک، کالج چوک ، مین صدر بازارر، گرلز ڈگری کالج روڈ، شہر کی اہم شاہرات اور جیل چوک سے گزرتا ہوا واپس ڈپٹی کمشنر آفس میں اختتام پذیر ہوا۔

فلیگ مارچ میں ضلعی افسران، سرکل افسران، ایس ایچ اوز، پولیس، ایلیٹ فورس اور ٹریفک پولیس کے جوانوں نے شرکت کی۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر طارق علی بسرا نے کہاکہ فلیگ مارچ کا مقصد محرم الحرام میں امن و امان کی فضا کو برقرار رکھنے کے ساتھ شہریوں کو تحفظ کا احساس دلانا ہے کہ ضلعی انتظامیہ ان کے جان مال کی محافظ ہے اور عوام الناس کی جان ومال کی حفاظت کرنا اور امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنا ضلعی انتظامیہ کی اولین ذمہ داری ہے اور یہی وجہ ہے کہ ضلعی انتظامیہ اور پولیس اس ذمہ داری کو پورا کرنے کیلئے ہر دم پر عزم اور تیار ہیں۔

انہوں نے مذید کہا کہ محرم الحرام کے جلوسوں اور مجالس کے تمام راستوں پر سکیورٹی ہائی الرٹ رہے گی۔ کیمروں کے ذریعے مجالس کی نگرانی کی جائے گی۔ انہوں نے کہاکہ جلوس کے راستوں میں آنے والی رکاوٹوں کو ختم کیا جائے گا، انہوں نے کہا کہ تاجر برادری انتظامیہ اور پولیس کے ساتھ تعاون حاصل ہو گا اور تمام راستوں پر یکم محرم سے 10محرم تک سکیورٹی ہائی الرٹ رہے گی۔ تمام جلوس کے راستوں پر خار دار تاریں لگا کر بند کر دیا جائے گا اور عزاداروں کیلئے بہترین انتظامات کئے جائیں گے۔اس امر کیلئے انتظامیہ اور پولیس کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے مکمل تیار ہے اورنقص امن کا باعث بننے والے عناصر کے ساتھ سختی سے نمٹا جائے گا۔

0
happy
Happy
0
sad
Sad
0
annoyed
Annoyed
0
surprised
Surprised
0
infected
infected
محرم الحرام کے سلسلہ میں امن و امان کی فضا برقرار رکھنے کیلئے منڈی بہاوالدین پولیس کا فیگ مارچ

You can subscribe to our newsletter completely free of charge.

Don't miss the opportunity and start your free e-mail subscription now to be informed about the latest news.

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Mandi Bahauddin News منڈی بہاءالدین نیوز Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!