ضلع بھر میں غیرقانونی ڈھابہ پٹرولیم ایجنسیز کیخلاف کریک ڈائون، 11 مالکان کیخلاف ایف آئی آر درج

منڈی بہاﺅالدین( ایم.بی.ڈین نیوز 05 اگست2021 ) حکومت پنجاب کے حکم اور ڈپٹی کمشنر کی ہدایت پر ضلع بھر میں غیر قانونی ڈھابہ پٹرولیم ایجنسیز کے خلاف کریک ڈاﺅن شروع کر دیا گیا ہے۔

اس ضمن میں سول ڈیفنس آفیسر علی عمران نے اپنی ٹیم کے ہمراہ ضلع بھر میں غیر قانونی ڈھابہ پٹرولیم ایجنسیز کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 11 مالکان کے خلاف ایف آئی آرز درج کروادی ہیں جبکہ 44ہزار 500روپیہ جرمانہ بھی کیا۔اس موقع پر سول ڈیفنس آفیسر علی عمران نے واضح طور پر کہا کہ ڈھابہ پٹرولیم ایجنسیز کے خلاف کریک ڈاﺅن جاری ہے اور ایسی خلاف ورزی کے مرتکب افراد کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں: اسسٹنٹ کمشنر پھالیہ نے خلافورزی کرنے والے دکانداروں کو 69،000 روپے جرمانہ کر دیا

سول ڈیفنس آفیسر نے کہا کہ صارفین کی جانوں کا تحفظ ہر صورت میں یقینی بنایا جائے گاچاہے کوئی کتنا ہی بااثر کیوں نہ ہو۔علی عمران نے غیر قانونی بیٹرول ایجنسیز اور سلنڈر بھروائی مالکان کو خبردار کیا کہ وہ ایسے غیر قانونی افعال سے باز رہیں۔ چیکنگ کے دوران خلاف ورزیوں کے مرتکب پائے جانے والوں کو بھاری جرمانے کئے جائیں گے اور انہیں جیل کی ہوا کھانی پڑے گی

اپنا تبصرہ لکھیں