محرم الحرام ،امن دشمن متحرک،سوشل میڈیا پراختلافی پوسٹوں کی بھرمار، پی ٹی اے نوٹس لے

featured
Share

Share This Post

or copy the link

منڈی بہاؤالدین(خصوصی رپورٹ)محرم الحرام ،امن دشمن متحرک،سوشل میڈیا پراختلافی پوسٹوں کی بھرمار۔جذباتی نوجوانوں کوگمراہ کرنے کی سازش ۔ پی ٹی اے سختی کے ساتھ نوٹس لیکرامن دشمنوں کو کیفرکردار تک پہنچائے۔

تفصیلات کے مطابق محرم الحرام کی آمد کے ساتھ ساتھ ہی پاکستان اور اسلام کے دشمنوں کی طرف سے باقاعد ہ منظم طورپر مذہبی منافرت پھیلانے کی سازش کھل کر سامنے آگئی ہے ۔اسلام دشمنوں کی طرف سے بنائے گئے مختلف پیجز اور گروپس کے ذریعے مسالک میں اختلاف پیدا کرنیوالی اورایک دوسرے کی دل آزاری کا باعث بننے والی پوسٹیں باقاعدہ سازش کے تحت شیئر کی جاتی ہیں ۔جو نوجوان مسلمانوں کے نوخیز ذہنوں کو گمراہ کرنے اور اشتعال دلانے کا باعث بنتی ہیں ۔

یہ بھی پڑھیں: منڈی بہاوالدین میں 8علمائے کرام کی زبان بندی جبکہ 18 کی ضلع میں داخلہ پر پابندی عائد

شرپسند عناصر محرام الحرا م میں ہر طرف آگ لگانے کی کوشش میں سرگرداں رہتے ہیں ۔مختلف فرقوں کے بارے میں توہین آمیز تحریرشیئر کی جارہی ہیں جن کے خلاف فوری طورپر قانون کوحرکت میں آنا چاہیے ۔ ان شرپسند ناصر کا تعلق کسی بھی فرقے سے نہیں ہوتا یہ مذہبی منافرت پھیلانے میں مختلف بیرونی ہتھکنڈوں کے ذریعے استعمال ہوتے ہیں ان کا ناطقہ فوری بند نہ کیا گیا تو ملک کیلئے مشکلات پیدا ہوسکتی ہیں ۔

کوئی بھی فرقے کا عالم دوسرے فرقے کیخلاف مذہبی منافرت پھیلانے کا سوچ بھی نہیں سکتا یہ وہ لوگ ہیں جو دین سے دور ہیں اور سیکولر ازم کے تحت ایک دوسرے کو لڑانے کا کوئی موقع ہاتھ سے جانے نہیں دیتے یہ لوگ کس ایجنڈے پر کام کررہے ہیں قانون نافذ کرنیوالے اداروں کو سراغ لگا کر انہیں سخت سزاء دینی چاہیے۔

0
happy
Happy
0
sad
Sad
0
annoyed
Annoyed
0
surprised
Surprised
0
infected
infected
محرم الحرام ،امن دشمن متحرک،سوشل میڈیا پراختلافی پوسٹوں کی بھرمار، پی ٹی اے نوٹس لے

You can subscribe to our newsletter completely free of charge.

Don't miss the opportunity and start your free e-mail subscription now to be informed about the latest news.

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Mandi Bahauddin News منڈی بہاءالدین نیوز Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!