حکومت اور شوگر مافیا میں پھر سے ٹھن گئی ،چینی مارکیٹ سے غائب

منڈی بہاؤالدین(قیصرفرہاد سے) چینی کے ریٹ پرحکومت اور شوگر ملزمالکان میں ایک پھر بھی شدید اختلاف پایا جاتا ہے ۔حکومت نے سرکاری نرخ پر عملدرآمد کیلئے شوگر ملزمالکان پر دباؤ ڈالنا شروع کیا تو شوگر مافیا نے مارکیٹ سے چینی کو غائب کرنا شروع کردیا ۔

مارکیٹ میں چینی110روپے کلو میں فروخت ہورہی تھی جس پر عوام میں بے چینی پائی جاتی تھی حکومت کی طرف سے 100روپے سے کم قیمت مقرر کی گئی جس پرذخیرہ اندوزوں نے چینی مارکیٹ میں ہونے کے باوجود غائب کردی ہے اور حکومتی نرخوں پر فروخت کرنے سے صاف انکارکردیا ہے ۔

حکومت اورشوگر مافیا کے درمیان پائے جانیوالے تنازعہ کا خمیازہ عوام کو بھگتنا پڑ رہا ہے ۔عوام چینی کے حصول کے لئے دربدر کی ٹھوکریں کھارہے ہیں جبکہ ضلعی انتظامیہ نے بھی اس معاملہ پرتاحال آنکھیں بندکررکھی ہیں ۔

اپنا تبصرہ لکھیں