محتسب پنجاب نے عرصہ دراز سے شہر کی خراب سٹریٹ لائٹس کو چالو کروا دیا

featured
Share

Share This Post

or copy the link

منڈی بہاﺅالدین( ایم.بی.ڈین نیوز 25 فروری2021)محتسب پنجاب نے عرصہ دراز سے شہر کی خراب سٹریٹ لائٹس کو چالو کروا دیا۔ تفصیلات کے مطابق منڈی بہاو الدین شہر کے مختلف علاقوں میں نصب سٹریٹ لائٹس عرصہ دراز سے خراب تھیں ، متعلقہ حکام کو لائٹس کی مرمت اور درستگی کیلئے متعدد بار درخواستیں پیش کی گئیں اور یاد دہانی کروائی گئی مگر کوئی شنوائی نہ ہوئی.

جس پر ان محلوں کے معززین نے مشترکہ طور پر محتسب پنجاب کو درخواست پیش کی جس کا فوری نوٹس لیتے ہوئے محتسب پنجاب نے چیف آفیسر میونسپل کمیٹی منڈی بہاو الدین متعلقہ محلوں کی سٹریٹ لائٹس کو مرمت اور بحال کرکے رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی ۔ جس پر عملدرآمد کرتے ہوئے متعلقہ چیف آفیسر نے فوری طور پر 7 مختلف محلوں کی سٹریٹ لائٹس کو مرمت کے بعد چالو کر وا دیا ہے جبکہ باقی ماندہ محلوں میں بھی سٹریٹ لائٹس کو مرمت کر کے چالو کرانے کی یقین دہانی کرائی گئی ہے۔

جس پر ضلع کے شہریوں نے محتسب پنجاب کے اس اقدام کو سراہتے ہوئے شکریہ ادا کیا ہے ۔اس موقع پر محتسب پنجاب نے کہا کہ صوبائی محکموں سے متعلق شکایات کا ازالہ کا بنیادی مقصد عام لوگوں کے مسائل کو ان کی دہلیز پر حل کرنا ہیں ۔ انہوںنے کہا کہ اپنی شکایات پر داد رسی پانے والے 85فیصد لوگوں نے صوبائی محتسب کے ادارے پر اپنے بھر پور اعتماد کا اظہار کیا ہے ۔

0
happy
Happy
0
sad
Sad
0
annoyed
Annoyed
0
surprised
Surprised
0
infected
infected
محتسب پنجاب نے عرصہ دراز سے شہر کی خراب سٹریٹ لائٹس کو چالو کروا دیا

You can subscribe to our newsletter completely free of charge.

Don't miss the opportunity and start your free e-mail subscription now to be informed about the latest news.

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Mandi Bahauddin News منڈی بہاءالدین نیوز Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!