عوام کے تعاون سے کوویڈ ریڈ ویکسی نیشن مہم ے تحت کورونا وائرس کا خاتمہ ممکن بنایا جا سکتا ہے، ڈپٹی کمشنر

منڈی بہاﺅالدین( ایم.بی.ڈین نیوز 02 نومبر 2021) ڈپٹی کمشنر طارق علی بسرا نے کہا ہے کہ عوام کے تعاون سے کوویڈ ریڈ ویکسی نیشن مہم ے تحت کورونا وائرس کا خاتمہ ممکن بنایا جا سکتا ہے، وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کے کورونا کے خلاف اقدامات سے وائرس پر کافی حد تک قابو پا لیا گیا ہے تا ہم یہ ابھی ختم نہیں ہوا۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے آج یہاں ڈی سی آفس میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ کونسل کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں میڈیکل سپرنٹنڈنٹ منڈی بہاﺅالدین ڈاکٹر قمر الزمان، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر شکیل اقبال بٹ، ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر عاطف علی وڑائچ، ڈی او بلڈنگ قرار شاہ، ڈسٹرکٹ فوکل پرسن برائے پولیو/ای پی آئی رافعہ ناہیدسمیت دیگر متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی۔

اجلاس میں ہیلتھ کونسل کے بجٹ سے کوویڈ ریڈ کمپین میں کام کرنے والے ورکرز کی ٹرانسپورٹیشن اور کمیونیکیشن کیلئے فنڈز کی فراہمی اور دیگر طبی سہولتوں کی فراہمی اور کارکردگی کے حوالے سے امور زیر بحث آئے۔ جس پر ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ حکومت پنجاب کی جانب سے اربوں روپے کے بجٹ کی فراہمی کا مقصد شہریوں کو صحت عامہ کی بہترین سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانا ہے ۔ یہی وجہ ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے صوبہ پنجاب کو کورونا سے پاک کرنے کا مصمم ارادہ کر رکھا ہے تا کہ ہر شہری اس وبا کے حملے سے محفوظ رہ سکے ۔

5 new coronavirus cases reported in Mandi Bahauddin

انہوں نے بتایا کہ حکومت پنجاب نے 25 اکتوبر سے 12 نومبر تک ویکسی نیشن کی سب سے بڑی ریڈ مہم کا آغاز کر رکھا ہے جو منڈی بہاﺅاالدین سمیت تمام اضلاع میں کامیابی سے جاری ہے ۔ ریڈ مہم کے حوالے سے منڈی بہاﺅالدین تمام اضلاع میں اولین پوزیشن پر ہے۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ ضلع منڈی بہاﺅالدین میں ریڈ کمپین کے تحت 260 ٹیمیں کام کر رہی ہیں جن میں130 ٹیمیں سکولز ویکسی نیشن جبکہ 130 ٹیمیں جنرل پبلک کی ویکسی نیشن کر رہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: کورونا ویکسی نیشن:منڈی بہائوالدین صوبہ بھر میں سب سے آگے

انہوں نے بتایا کہ سکولز ویکسی شیشن کے تحت 103،229 کا ٹارگٹ مقرر کیا گیا تھا جبکہ 105،215 طلباءکی کوریج کی گئی ۔ اسی طرح ہر قسم کے سکولز اور مدرسوں کے طلباء کی ویکسی نیشن بھی کی گئی ۔ اس طرح مجموعی طور پر 100 فیصد سے بڑھ کر ٹارگٹ پورا کیا گیا۔ اسی طرح جنرل پبلک کی ویکسی نیشن کے تحت گزشتہ 2 روز میں 13،795 افراد کا ٹارگٹ مقرر کیا گیا تھا جس میں سے 13،974 افراد کی ویکسی نیشن کی گئی۔

اس طرح مجموعی ہدف 100 فیصد سے زائد رہا۔ جس پر ڈپٹی کمشنر نے کہاکہ عوام الناس ریڈ کمپین پر اپنی ذمہ داری کا احساس کرتے ہوئے ماسک، سماجی فاسلہ سمیت کورونا ویکسی نیشن پر عملدرآمد کو یقینی بناتے ہوئے کورونا وائرس کے خاتمے میں حکومت کا ہاتھ بٹائیں تا کہ اس وبا کا خاتمہ ممکن بنایا جا سکے۔

اپنا تبصرہ لکھیں