سکولوں میں گرمی کی چھٹیوں کا نوٹیفکیشن آئندہ ہفتے ہونے کا امکان

summer vacation 2022
Share

Share This Post

or copy the link

گرمی کی چھٹیوں کا سلسلہ 31 جولائی تک جاری رہے گا ‘ سرکاری اسکولوں کے بچوں میں نیا سلیبس گرمی کی چھٹیوں میں تقسیم کیا جائے گا ‘ یکم اگست سے نیا تعلیمی سال شروع ہوگا ۔ محکمہ تعلیم پنجاب

لاہور ( تازہ ترین ۔ 11 مئی 2022ء ) صوبہ پنجاب کے سرکاری اسکولوں میں گرمی کی چھٹیوں کا نوٹیفکیشن آئندہ ہفتہ ہونے کا امکان ہے ۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ تعلیم پنجاب نے بچوں کو گرمی کی چھٹیوں کا کام 31 مئی تک دینے کی ہدایت جاری کردی ہے اور اس ضمن میں کہا گیا ہے کہ پہلی سے آٹھویں جماعت کے نتائج کا اعلان بھی 31 مئی سے قبل کیا جائے گا جس کے بعد اسکولوں میں گرمی کی چھٹیوں کا آغاز یکم جون سے ہوگا .

گرمی کی چھٹیوں کا سلسلہ 31 جولائی تک جاری رہے گا ، سرکاری اسکولوں کے بچوں میں نیا سلیبس گرمی کی چھٹیوں میں تقسیم کیا جائے گا اور یکم اگست سے نیا تعلیمی سال شروع ہوگا ۔ اس سے قبل محکمہ تعلیم سندھ نے بھی موسم گرما کی چھٹیاں جون جولائی میں کرنے کا فیصلہ کیا تھا ، اس حوالے سے محکمہ تعلیم سندھ کی اسٹیئرنگ کمیٹی کا سالانہ اجلاس ہوا، اجلاس میں تعلیم سیشن، امتحانات اور گرمیوں کی تعطیلات سے متعلق اہم فیصلے کیے گئے .

اجلاس میں سندھ میں نیا تعلیمی سال یکم اگست سے شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ، اسی طرح نویں اور دسویں جماعت کے امتحانات 17 مئی کو منعقد ہوں گے ، گیارہویں اور بارہویں جماعت کے امتحانات 15جون کو لیے جائیں گے ، سندھ میں موسم گرما کی چھٹیاں جون جولائی میں ہوں گی۔

قبل ازیں یہ بتایا گیا تھا کہ پنجاب بھر کے تعلیمی اداروں میں گرمیوں کی چھٹیاں 2 ماہ ہو ں گی، محکمہ تعلیم نے تعلیمی سال میں مزید ایک ماہ کی توسیع کر دی، تعلیمی سال 2022۔ 23 کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ، نوٹیفکیشن کے مطابق رواں تعلیمی سال 31 مارچ کی بجائے 31 مئی کو ختم ہو گا، نیا تعلیمی سال یکم اگست 2022 سے 31 مارچ 2023 تک ہو گا، بچوں کو گرمیوں کی چھٹیاں صرف دو ماہ کیلئے دی جائیں گی.

0
happy
Happy
0
sad
Sad
0
annoyed
Annoyed
0
surprised
Surprised
0
infected
infected
سکولوں میں گرمی کی چھٹیوں کا نوٹیفکیشن آئندہ ہفتے ہونے کا امکان

You can subscribe to our newsletter completely free of charge.

Don't miss the opportunity and start your free e-mail subscription now to be informed about the latest news.

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Mandi Bahauddin News منڈی بہاءالدین نیوز Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!