سول ہسپتال پھالیہ سٹاف کالونی کی غیر قانونی بجلی کاٹنے پر ایکسین گیپکو پھالیہ کے خلاف لوگوں کا شدید احتجاج

featured
Share

Share This Post

or copy the link

پھالیہ (بیوروچیف )تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال پھالیہ کی سٹاف کالونی کی غیر قانونی بجلی کاٹنے پر ایکسین گیپکو پھالیہ نادر خان کے خلاف لوگوں کا شدید احتجاج سڑک بلاک کر دی اسسٹنٹ کمشنر پھالیہ کی یقین دہانی پر احتجاج ختم کردیا گیا ۔

تفصیلات کے مطابق ایکسین گیپکو پھالیہ نادر خان نے علی الصبح تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال پھالیہ کی سٹاف کالونی کی بجلی کاٹ دی جس پر سینئر صحافی سید حفیظ سبزواری کی قیادت میں ہسپتال کے سامنے سڑک بلاک کر کے شدید احتجاج کیا گیا ایکسین گیپکو پھالیہ نادر خان کے خلاف نعرہ بازی کی گئی ۔احتجاجی مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے سید حفیظ سبزواری نے کہا کہ ہسپتال کی کالونی کے کسی بھی کوارٹر کے کوئی بقایاجات نہ ہیں اس کے باوجود نادر خان کے حکم پر تمام کالونی کی بجلی منقطع کر دی گئی ہے جو کہ ظلم و زیادتی اور ناانصافی ہے ہمارا مطالبہ ہے کہ ایکسین گیپکو نادر خان کو فی الفور معطل کیا جائےاور اسے ضلع بدر کیا جائے ۔

ایس ایچ او تھانہ پھالیہ سبطین نوید اپنی نفری کے ساتھ موقع پر پہنچے اور اسسٹنٹ کمشنر پھالیہ ساجد منیر کلیار سے رابطہ کیا ۔جس پر اسسٹنٹ کمشنر پھالیہ ساجد منیر کلیار نے کال کرکے سید حفیظ سبزواری کو یقین دلایا کہ احتجاج ختم کرا دیں بجلی جلد بحال کرا دی جائے گی اسسٹنٹ کمشنر پھالیہ ساجد منیر کلیار کی یقین دہانی پر احتجاج ختم کردیا گیا

0
happy
Happy
0
sad
Sad
0
annoyed
Annoyed
0
surprised
Surprised
0
infected
infected
سول ہسپتال پھالیہ سٹاف کالونی کی غیر قانونی بجلی کاٹنے پر ایکسین گیپکو پھالیہ کے خلاف لوگوں کا شدید احتجاج

You can subscribe to our newsletter completely free of charge.

Don't miss the opportunity and start your free e-mail subscription now to be informed about the latest news.

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Mandi Bahauddin News منڈی بہاءالدین نیوز Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!