حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان معاہدے کی تردید

اسلام آباد: حکومت اور تحریک انصاف دونوں نے ایک دوسرے سے معاہدہ طے پانے کی تردید کردی۔

وفاقی وزیراطلاعات مریم اورنگزیب نے بیان میں کہا کہ وفاقی حکومت اور پاکستان تحریک انصاف کے درمیان کوئی معاہدہ نہیں ہوا، حکومت اور تحریک انصاف کے درمیان مذاکرات اور معاہدہ کی خبر بے بنیاد ہے، پولیس اہلکاروں کو شہید کرنے والے مسلح جتھے کے ساتھ کوئی معاہدہ نہیں کیا گیا۔

دوسری جانب عمران خان نے بھی حکومت کے ساتھ کسی معاہدہ کا امکان مسترد کردیا ہے۔ قبل ازیں ذرائع سے خبر سامنے آئی تھی کہ حکومت اپوزیشن معاہدے کے تحت صرف جلسہ کرنے پر اتفاق کیا گیا ہے۔ عمران خان جلسہ سے خطاب کریں گے اور واپس چلے جائیں گے۔

سپریم کورٹ میں اس کا مزید طریقہ کار سامنے آئے گا۔ حکومت اور پی ٹی آئی کے مابین میٹنگ میں اسد عمر، پرویز خٹک، یوسف رضا گیلانی اور ایاز صادق شامل تھے۔ علاوہ ازیں پرویز خٹک سمیت مختلف پی ٹی آئی رہنماؤں نے ذمہ دار حلقوں سے رابطہ کرکے کہا کہ مارچ کی راہ میں حائل رکاوٹیں ہٹانے میں مدد کی جائے۔ ذمہ دار حلقوں نے جواب دیا کہ حکومت سے بات کریں اور سپریم کورٹ میں جاری کارروائی پر ہی توجہ رکھیں

اپنا تبصرہ لکھیں