آسٹریلیا میں سو سالہ تاریخ کے بدترین سیلاب نے تباہی مچا دی

featured
Share

Share This Post

or copy the link

سڈنی: آسٹریلیا کی سو سالہ تاریخ کے بدترین سیلاب نے نیو ساؤتھ ویلز کے علاقوں میں بڑے پیمانے پر تباہی مچا دی۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق آسٹریلیا کی ریاست نیو ساوتھ ویلز میں مسلسل بارشوں کے باعث دریاؤں اور ڈیمز میں پانی کی سطح خطرناک حد تک بلند ہوگئی جب کہ ڈیم کے بند ٹوٹ گئے اور سیلابی ریلہ رہائشی علاقے میں داخل ہوگیا۔

سڈنی سمیت کئی بڑے شہر کے نشیبی علاقے زیر آب آگئے، کئی علاقوں کو خالی کروالیا گیا اور ہزاروں افراد کیمپوں میں پناہ لینے پر مجبور ہوگئے۔ حکومت نے 16 علاقوں کو آفت زدہ قرار دیدیا۔ کئی اہم شاہراہوں اور ہائی ویز پر پانی کھڑا ہوگیا جس سے ٹریفک معطل ہوگیا اور شہریوں کی گاڑیاں پانی میں پھنس گئیں جنہیں بعد میں ریسکیو کیا گیا۔ ذرائع آمدورفت معطل ہیں۔

محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ طوفانی بارشوں اور سیلاب کا سلسلہ اگلے ہفتے کے آخر تک جاری رہ سکتا ہے اس لیے شہری بلاوجہ گھر سے باہر مت نکلیں اور ساحلی علاقوں کا بالکل بھی رخ نہ کریں۔ اسپتالوں میں 150 سے زائد معمولی زخمیوں کو لایا گیا ہے اور کوئی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے

0
happy
Happy
0
sad
Sad
0
annoyed
Annoyed
0
surprised
Surprised
0
infected
infected
آسٹریلیا میں سو سالہ تاریخ کے بدترین سیلاب نے تباہی مچا دی

You can subscribe to our newsletter completely free of charge.

Don't miss the opportunity and start your free e-mail subscription now to be informed about the latest news.

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Mandi Bahauddin News منڈی بہاءالدین نیوز Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!