امریکا نے پاکستانیوں کے ویزا کیلیے بعض کیٹگریز میں انٹرویو کی شرط ختم کردی

usa visa
Share

Share This Post

or copy the link

اسلام آباد: امریکی سفارت خانے نے مخصوص ویزا کیٹگری کے حامل پاکستانی شہریوں کو انٹرویو سے مستثنیٰ قرار دینے کا اعلان کردیا۔

سفارت خانے کے مطابق ان درخواست گزاروں میں ایف (اسٹوڈنٹ) ویزا، تعلیمی پروگراموں میں جے (ایکسچینج وزیٹر) ویزا، ایچ (عارضی ورکر) ویزا اور نان بلینکٹ ایل (انٹرا کمپنی ٹرانسفر) ویزا شامل ہیں۔ دوسری جانب ماضی میں امریکی ویزا رکھنے والے پاکستانی بھی اس پروگرام سے مستفید ہوسکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: کویت جانے کے خواہش مند افراد کے لیے خوشخبری

مذکورہ بالا درجہ بندیوں میں انٹرویو کی شرط ختم کرنے کی اہلیت میں توسیع سے بہتر خدمات فراہم کی جاسکیں گی اور اہلیت پر پورا اترنے والے پاکستانی شہریوں کی ویزا درخواستیں بروقت نمٹانے میں مدد ملے گی۔ تاہم امریکی قانون کے تقاضوں کے تحت ویزا کی اہلیت کے حامل بعض افراد کو اپنی درخواستیں جمع کرانے کے بعد بھی امریکی سفارتخانے یا قونصل خانے میں انٹرویو کے لیے طلب کیا جاسکتا ہے۔

درخواست گزار ویزا انٹرویو سے استثنیٰ کی اہلیت کا تعین کرنے کے لیے مندرجہ ذیل ویب سائٹس کا ملاحظہ کرسکتے ہیں۔ اس بٹن پہ کلک کریں

0
happy
Happy
0
sad
Sad
0
annoyed
Annoyed
0
surprised
Surprised
0
infected
infected
امریکا نے پاکستانیوں کے ویزا کیلیے بعض کیٹگریز میں انٹرویو کی شرط ختم کردی

You can subscribe to our newsletter completely free of charge.

Don't miss the opportunity and start your free e-mail subscription now to be informed about the latest news.

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Mandi Bahauddin News منڈی بہاءالدین نیوز Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!