mandi bahauddin sabzi mandi

اسسٹنٹ کمشنر منڈی بہاءالدین کا سبزی و پھل منڈیوں کا دورہ

اسسٹنٹ کمشنر کاشف جلیل نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب کی ہدایت کے مطابق عوام کو سبزی،فروٹ اور کھانے پینے کی دیگر اشیاء کی کنٹرول نرخوں پر فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا، اس لیے کسی تاجر اور دوکاندار کو اورچارجنگ کرنے کی ہرگز اجازت نہ ہوگی۔

منڈی بہاوالدین( ایم.بی.ڈین نیوز 05اپریل 2022 ) اسسٹنٹ کمشنرعلی الصبح سبزی و فروٹ منڈی کے دورہ کے موقع پر ان خیالات کا اظہار کر رہے تھے۔انہوں نے منڈی میں فروٹ وسبزی کی نیلامی کی مانیٹرنگ کی اور مختلف سٹالز پر جا کر اشیاء کی فروخت، کوالٹی، دستیابی اور نرخوں کا جائزہ لیا اور تاجروں کو تنبیہ کی کہ منڈی میں نیلامی کے عمل کو صاف شفاف بنایا جائے اور کسی بھی چیز کی کمی واقع نہ ہو۔

رمضان بازار میں آج پھل، سبزی، گوشت و اشیائے خوردونوش کی ریٹ لسٹ دیکھیں

اپنا تبصرہ لکھیں