آر پی او گوجرانوالہ کا پھالیہ سرکل، تھانہ پاہڑیانوالی کادورہ

thana pahrianwali
Share

Share This Post

or copy the link

آر پی او گوجرانوالہ کا پھالیہ سرکل ، تھانہ پاہڑیانوالی کاسرپرائز وزٹ اور انسپیکشن، ریجنل پولیس آفیسر گوجرانوالہ عمران احمر کا تھانہ پاہڑیانوالی کا سرپرائز وزٹ۔

منڈی بہاءالدین ( ایم.بی.ڈین نیوز 5 اپریل 2022) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرمنڈی بہاٶالدین انور سعید کنگرا بھی اس وزٹ پر انکے ہمراہ تھے ۔ دوران وزٹ تھانہ پاہڑ یانوالی کی بلڈنگ اور حوالات میں نصب کیمروں کا جائزہ لیا۔تھانہ کا ریکارڈ ،مال خانہ ،فرنٹ ڈیسک، اسلحہ کوت اور تھانہ کی صفائی کو چیک کیا ۔

محررتھانہ تھانہ نےحوالات میں بند ملزمان کی ترتیب وار تفصیل سے آگاہ کیا ۔ فرنٹ ڈیسک آن لائن ریکارڈ کے ذریعے زیر تفتیش مقدمات کا جائز ہ لیااور ان کو جلد از جلد یکسو کرنے کا حکم دیا ۔ ریجنل پولیس آفیسر نے ایس ایچ او پاہڑیانوالی سمیت تمام پولیس افسران کو ہدایات دیں.

انہوں نےتھانہ میں آنے والے سائلین کے مسائل کو فوری حل کیا کریں اور ان کے ساتھ انتہائی شائستگی کے ساتھ پیش آئیں ۔ جرائم پیشہ افراد کے خلاف کاروائی کر کے شہریوں کے جان و مال کا تحفظ کرنا پولیس کی اولین ترجیح ہے ۔

0
happy
Happy
0
sad
Sad
0
annoyed
Annoyed
0
surprised
Surprised
0
infected
infected
آر پی او گوجرانوالہ کا پھالیہ سرکل، تھانہ پاہڑیانوالی کادورہ

You can subscribe to our newsletter completely free of charge.

Don't miss the opportunity and start your free e-mail subscription now to be informed about the latest news.

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Mandi Bahauddin News منڈی بہاءالدین نیوز Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!