newborn baby

ڈاکٹرز کی مبینہ غفلت سے نومود بچہ جاں بحق، ورثا کا احتجاج

سول ہسپتال منڈی بہاءالدین کے ڈاکٹرز کی مبینہ غفلت کے باعث زچگی کے دوران نومود بچہ جاں بحق ہو گیا، ماں کی حالت نازک، لواحقین کا بچے کی لاش کے ہمراہ احتجاجی مظاہرہ

منڈی بہاؤالدین ( ایم.بی.ڈین نیوز 5 اپریل 2022) سول ہسپتال منڈی بہاءالدین میں ڈاکٹرز کی مبینہ غفلت کے باعث نومولود بچہ جاں بحق ہو گیا. جبکہ ماں کی حالت نازک. ڈاکٹرز اور انتظامیہ کے اس روایہ کے خلاف لواحقین کا بچے کی لاش کے ہمراہ احتجاجی مظاہرہ.

یہ بھی پڑھیں: منڈی بہاوالدین: نالی سے نومولود بچے کی نعش برآمد، غسل کے بعد قبرستان دفنا دیا گیا

5دن قبل چک نمبر26کا رہائشی مبشر اپنی بیوی کوسول ہسپتال منڈی بہاءالدین لے کر آیا تھا. عملے کا تاخیر سے علاج شروع کرنے سے زچہ کی حالت بگڑ گئی۔لواحقین کا موقف۔دوران آپریشن غفلت سے میرا نومولود بیٹا جاں بحق ہوا۔بچے کی دادی کا موقف

منڈی بہاؤالدین ۔مریضہ شدید تکلیف میں ہونے کے باوجود عملہ نے کوئی توجہ نہیں دی۔لواحقین. بچے کے دل کی دھڑکن کمزور تھی جسے بچانے کی بھرپورکوشش کی ہے لیکن وہ جانبر نہ ہوسکا، ڈاکٹرز کا موقف

اپنا تبصرہ لکھیں