یونیورسٹی آف گجرات سب کیمپس منڈی بہاوالدین میں نوکریوں کا اعلان کر دیا گیا. ابھی اپلائی کریں.
منڈی بہاوالدین ( ایم.بی.ڈین نیوز 8 اپریل 2021)یونیورسٹی آف گجرات سب کیمپس منڈی بہاوالدین میں کمپیوٹر سائنس پروفیسر، میتھ پروفیسر، کمپیوٹر سائنس ایسوسی ایٹ پروفیسر، میتھ ایسوسی ایٹ پروفیسر، فزکس ایسوسی ایٹ پروفیسر، بزنس ایڈمنسٹریشن ایسوسی ایٹ پروفیسر، کمپیوٹر سائنس اسسٹنٹ پروفیسر، فزکس اسسٹنٹ پروفیسر، میتھ اسسٹنٹ پروفیسر، بزنس ایڈمنسٹریشن اسسٹنٹ پروفیسر، کمپیوٹر سائنس لیکچرر، فزکس لیکچرر، میتھ لیکچرر، بزنس ایڈمنسٹریشن لیکچرر، اور انگلش لیکچرر کی بھرتیوں کا اعلان کر دیا گیا ہے.
مندرجہ بالا نوکریوں کیلئے تعلیمی قابلیت ایم.فل، ایم.ایس، پی.ایچ، ڈی اور متعلقہ شعبہ میں تجربہ درکار ہے، جبکہ عمر کی حد کم سے کم 23 سال جبکہ زیادہ سے زیادہ 55 سال تک مقرر کی گئی ہے. درخواستیں کا عمل آن لائن ہو گا، اور کاغذات یونیورسٹی آف گجرات مین کیمپس میں جمع ہوں گے. جس کی آخری تاریخ 11 مئی 2021 ہے.