منڈی بہاوالدین کے رہائشی نوجوانوں کیلئے خوشخبری، پاک آرمی میں بھرتی ہونے کا سنہری موقع۔
منڈی بہاوالدین( ایم.بی.ڈین نیوز 30اپریل 2024) آپ کو مطلع کیا جاتا ہے کہ نرسنگ اسسٹنٹ (ایف ایس سی پری میڈیکل)، کلرک (انٹرمیڈیٹ)، ای ایم ای /سگنل/ ایوی ایشن ٹیکنشن (میٹرک سائنس مضامین کے ساتھ)، ڈرائیور (ایل ٹی وی لائسنس ہولڈرز)، سپاہی (میٹرک پاس)، کک اور سینٹری ورکر کی بھرتی
مطلوبہ اہلیت کے حامل ضلع منڈی بہاوالدین کے شہریوں سے درخواستیں مطلوب ہیں۔ جس کیلئے عمر ساڑھے 17 سال سے 23 سال تک اور قد 5 فٹ 6 انچ ہونا چاہیئے۔ بھرتی کیلئے اصل اسناد بمعہ تصدیق شدہ 2 عدد کمپیوٹرائزڈ شناختی کارڈ فوٹو کاپیاں یا 2عدد فارم ب کی فوٹو کاپیاں، 2 عدد ڈومیسائل فوٹو کاپیاں، اپنا اصل کمپیوٹرائزڈ قومی شناختی کارڈ اور 2 عدد فوٹو کاپیاں، 2 عدد والد کے کمپیوٹرائزڈ قومی شناختی کارڈ کی تصدیق شدہ فوٹو کاپیاں، 6 عدد تصدیق شدہ پاسپورٹ سائز فوٹو گراف اور تمام کاغذات و اسناد اور دستاویزات کی مجاز سرکاری آفیسر سے تصدیق ہونی چاہیئے۔
امیدوار مورخہ یکم مئی 2024 کو گورنمنٹ ہائی سکول بھیرووال پھالیہ میں تشریف لائیں۔ نیز فزیکل ٹیسٹ کیلئے سپورٹس شوز پہن کر آئیں۔وٹس ایپ رابطے کیلئے03159349137 / 0300-7551727 نمبر پر کال کریں۔
Mehrbani kar k mujy cokk barti kar lian
Atif Aziz
Atif Aziz