پنجاب کے ضلع منڈی بہاؤالدین میں پولیس کانسٹیبل کی پانچ سو نئی آسامیاں تخلیق کرنے کا فیصلہ، آئی جی پنجاب پولیس نے آسامیوں کیلئے سمری ارسال کر دی۔
آئی جی پنجاب پولیس کی جانب سے حکومت کو ارسال کی گئی سمری کے مطابق منڈی بہاؤ الدین میں پولیس کانسٹیبلز کی تعداد آبادی کے تناسب سے کم ہے. پنجاب حکومت نے منڈی بہاؤ الدین میں پولیس کانسٹیبل کی نئی آسامیوں کی منظوری دی.
یہ بھی پڑھیں: گجرات ڈویژن کیلئے مختلف محکموں میں 832 آسامیاں تخلیق کی جا رہی ہیں
منڈی بہاؤ الدین میں پانچ سو پولیس کانسٹیبل کی نئی آسامیوں پر تنخواہوں کی مد میں سالانہ تیس کروڑ روپے کے اخراجات کا تخمینہ ہے ذرائع کے مطابق نئی آسامیوں کی منظوری کے لیے جلد کابینہ سے منظوری لی جائے گی۔۔۔۔