یونیورسٹی آف گجرات سب کیمپس منڈی بہاؤالدین میں قائد اعظم کے یوم پیدائش کے سلسلہ میں تقریری مقابلے کا انعقاد

یونیورسٹی آف گجرات سب کیمپس منڈی بہاؤالدین میں قائد اعظم رحمت اللہ علیہ کے یوم پیدائش کے سلسلہ میں تقریری مقابلے کا انعقاد کیا گیا۔ پروگرام کی صدارت ڈائریکٹر کیمپس جناب میاں ظہیرالدین بابر صاحب نے کی۔ مقابلے کی میزبانی کے فرائض محمد سمیع اللہ ، لیکچرار شعبہ کمپیوٹر سائنس نے ادا کیے۔ مقابلے کے ججز کے فرائض صاحبزادہ محمد ابوبکر ہاشمی، محمد عثمان علی، نازش شبیر اور نمرہ زاہد، جو کہ شعبہ انگلش میں لیکچرار ہیں ، نے ادا کیے۔

مزید براں مقابلے میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر یاسر عرفات دھدرا، سینئر کلرک ملک قمر عباس ، آ ئی ٹی سپورٹ سے شاہد جاوید اور الیکٹریکل سپورٹ سے محمد طیب نے شرکت کی۔ تقریری مقابلے میں سولہ طلباء و طالبات نے حصہ لیا۔ اس کے علاوہ طلباء و طالبات کی کثیر تعداد نے مقابلے میں آن لائن شرکت کی۔

مقابلے میں پہلی پوزیشن فائزہ اعجاز، شعبہ کمپیوٹر سائنس، دوسری پوزیشن حرا بتول، شعبہ کمپیوٹر سائنس اور تیسری پوزیشن مریم آصف، شعبہ فزکس نے حاصل کی۔ مقابلے کے اختتام پر ڈائریکٹر کیمپس نے میزبان، ججز، ایڈمنسٹریشن اور طلبہ و طالبات کا شکریہ ادا کیا اور طالب علموں سے کہا کہ وہ ملک و قوم کا اثاثہ ہیں اور ملک و قوم کی ترقی ان سے وابستہ ہے لہذا وہ جدید علوم حاصل کریں اور ملک و قوم کی ترقی میں کردار ادا کریں۔ اس کے بعد انہوں نے قائداعظم رحمۃ اللہ علیہ کی زندگی سے مثالیں طلبا اور طالبات کے سامنے پیش کی اور ان کو تلقین کی کہ اپنی زندگی کو قائداعظم کے افکار سے آراستہ کریں-

اپنا تبصرہ لکھیں