یوم پاکستان کے حوالے سے میونسپل کمیٹی پھالیہ میں پرچم کشائی کی تقریب کا اہتمام اسسٹنٹ کمشنر پھالیہ ساجد منیر کلیار نے دیگر تحصیل انتظامیہ کے ہمراہ تحصیل میونسپل دفتر کی عمارت پر قومی پرچم لہرایا پرچم کشائی سے قبل ریسکیو 1122 اور پولیس کے چاق وچوبند دستوں نےقومی ترانے کی دھن پر شاندار پریڈ کا مظاہرہ کیا اور پرچم کو سلامی پیش کی .
منڈی بہاوالدین (ایم.بی.ڈین نیوز 24 مارچ 2021) ملک بھر کی طرح میونسپل کمیٹی پھالیہ میں بھی یوم پاکستان کے حوالے سے تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں اسسٹنٹ کمشنر پھالیہ ساجد منیر کلیار،ڈی ایس پی سرکل پھالیہ چوہدری اسد اسحاق ، چیف آفیسر چوہدری عرفان احمد گوندل، اور سی او تحصیل کونسل پھالیہ رضوان بشیر آغا نے پرچم کشائی کی، پرچم کشائی سے قبل ریسکیو 1122 اور پولیس کے چاق وچوبند دستوں نے قومی ترانے کی دھن پر شاندار پریڈ کا مظاہرہ کیا اور قومی پرچم کو سلامی پیش کی .
اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر پھالیہ ساجد منیر کلیار کا کہنا تھا کہ وطن عزیز ہمارے بزرگوں نے بے پناہ قربانیاں دے کر حاصل کیا ھے اور اس دن کا مقصد قومی یکجہتی کے جزبہ کو فروغ دینا اور نئی نسل تک بزرگوں کی قربانیوں کو پہچانا ہے ، 23مارچ یوم تجدیدِ عہد ہمیں اس عزم پر مزید پختہ کرتا ہے کہ ہم اس دھرتی کی حفاظت اور ترقی کیلئے ہر ممکن کردار ادا کرتے رہیں گے اس موقع پر سر سبز و شاداب پاکستان کے کے لیے ایک ہزار پودے عوام میں تقسیم کئے گئے تقریب کو کرونا وائرس کی وجہ سے محدود رکھا گیا اور مین بازار میں عوام میں ماسک بھی تقسیم کئیے، تقریب کے اختتام پر ملک و قوم کی سلامتی و استحکام کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔