پاہڑیانوالی (احسان نازش سے)پاکستان پیپلزپارٹی (شہید بھٹو)کے ضلعی صدر منڈی بہاؤالدین ریاض احمد نے گزشتہ روز مقامی صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ہم پاکستان پیپلز پارٹی شہید بھٹو کو منڈی بہاؤالدین میں مضبوط اور معظم کریں گئے۔ ہم چیئر مین پاکستان پیپلز پارٹی غنوی بھٹوکا پیغام گھر گھر پہنچائے گے۔
شہید ذوالفقار علی بھٹو نے ہمیشہ غریب عوام کیلئے آواز اُٹھائی اور غریبوں کو ان کے حقوق دلائے ۔جاگیر داروں اور سرمایہ داروں کے نظام کو ختم کیا ۔پاکستان پیپلز پارٹی شہید بھٹو کی مقبولیت میں دن بدن اضافہ ہو رہا ہے ۔انشاء اﷲ پیپلز پارٹی شہید بھٹو اقتدار میں آ کر غریبوں کی محرومیو ں کا خاتمہ کرے گی اور اس نظام کو بدلے گی اور پاکستان کو ترقی کی راہ پر چلائے گی ۔پاکستان پیپلز پارٹی شہید بھٹوکے اقتدار میں آنے سے ملکی معیشت مضبوط ہو گی ۔
ریاض احمد نے مزید بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ موجودہ حکمرانوں نے ملک کو تباہی کے کنارے پر لا کر کھڑا کر دیا ہے ،غریب آدمی دو وقت کی روٹی کھانے سے مجبور ہے ۔مہنگائی میں دن بدن اضافہ ہو رہا ہے ،لوگ بیروزگاری کی وجہ سے پریشان ہیں اور مختلف قسم کی مشکلات سے دو چار ہیں ۔ہم ایسے نظام کو نہیں مانتے ایسے نظام کو بدلنے کی ضرورت ہے ۔میری عوام سے اپیل ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی شہید بھٹو کا ساتھ دیں اور اسے مضبوط کریں کیونکہ یہ پاکستان کی تر جمان پارٹی ہے ۔