گوڑھا محلہ ذین ہاؤس والی گلی میں فائرنگ 2 افراد زخمی. ملک خالد ، ملک شیراز ، ملک شہباز اور 3 نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے رہائشی علاقہ میں خوف کی فضا پیدا کر دی۔۔
منڈی بہاوالدین ( ایم.بی.ڈین نیوز 14 اپریل 2021) ارسلان غوری نماز پڑھ کے گھر جا رہا تھا کہ گھات لگائے ملزمان بالہ نے مبینہ طور پر اغواء کرنے کی کوشش کی جس پر شیخ عدنان نے مداخلت کر کے ملزمان کو باز رہنے کا کہا تو ملزمان غصہ میں آگئے اور فائرنگ شروع کردی۔ فائرنگ کی زد میں آ کر شیخ عدنان اور ارسلان غوری زخمی ہو گئے۔
اہلیان محلہ کہ آنے پر ملزمان موقع سے فرار ہو گئے۔ سب انسپکٹر وسیم گل اور ذوالفقار نے موقع پر پہنچ کر وقوعہ کا جائزہ لیا اور کاروائی شروع کردی ہے۔