ملک وال (نامہ نگار) زمین کے تنازعہ پر مخالفین نے فائرنگ کر کے ایک شخص کو قتل کر دیا اور موقع سے فرار ہو گئے۔ پولیس تھانہ گوجرہ نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔
تفصیلات کے مطابق ظفر اقبال سکنہ چک عالم کا محمد اسلم وغیرہ سے 13 ایکڑ زمین کا تنازعہ چلا آرہا ہے گزشتہ روز ملزمان محمد اسلم اور نصر اقبال نے زمین پر قبضہ کی رنجش پر 2 نامعلوم ساتھیوں کے ہمراہ فائرنگ کر کے ظفر اقبال کے بھائی عطاللہ کو قتل کر دیا اور موقع سے فرار ہوگئے۔پولیس تھانہ گوجرہ نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔