گندگی کے ڈھیر دکانداروں کے لیے بیماری کا باعث بن رہے ہیں

منڈی بہاوالدین (بیورو چیف شمسہ چوہدری ) منڈی بہاوالدین گوشت بازار کی گلیوں میں موجود گندگی اور کوڑے کرکٹ کے ڈھیر دکانداروں کے لیے وبال جان بنے ہوئے ہیں، سبزی منڈی سے ملحقہ یہ گلیاں کوڑے کرکٹ کی آماجگاہ بن گئے ہیں. دکانداروں کا کہنا ہے کہ ہم کافی دفعہ میڈیا پر اس کا شور مچا چکے ہیں لیکن ضلعی انتظامیہ کی طرف سے جوں تک نہیں رینگی کمیٹی کا عملہ آتا ہے لیکن اس طرف توجہ نہیں دی جاتی ہمارے پاس آنے والےگاہک بھی ان گلیوں سے گزرتے ہوئے تکلیف محسوس کرتے ہیں جس کی وجہ سے کاروبار زندگی پر کافی اثر پڑتا ہے

سبزی منڈی بارش کے دنوں میں عوام کے لئے مشکلات کا باعث بنتی ہی ہے لیکن یہ گلیاں گندگی کے ڈھیر سے بند پڑی ہیں جہاں ہمارے کاروبار کا نقصان ہوتا ہے وہاں ہی آنے جانے والوں اور دکان مالکان کے لیے بیماریوں کا خدشہ بھی ہے گوشت بازار کے تمام دکانداروں نے ڈی سی او منڈی بہاوالدین سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے اور اس گندگی کو شہر سے باہر منتقل کرنے کی گزارش کی ہے تاکہ صاف ستھرے ماحول میں تمام لوگ اپنے کاروبار کو احسن طریقے سے چلا سکیں

اپنا تبصرہ لکھیں