منڈی بہاؤالدین کے روشن پہلو۔ گاوں دھول رانجھا کا مشترکہ فیصلہ۔ فرسودہ اور بے جا اخراجات والی رسومات پر پابندی لگا دی گئی۔
اس کا کریڈٹ ویلفئیر تنظیم “تکوین ویلفیئر سوسائٹی” دھول رانجھا کو جاتا ہے۔ جنھوں نے گاوں کی تمام برادریوں کو اکٹھا کیا۔ اور مشترکہ فیصلہ کیا۔ ضلع منڈی بہاؤالدین کے اکثر و بیشتر دیہاتوں میں اپنی مدد آپ کے تحت ویلفئیر تنظیمیں بن چکی ہیں۔ اب ان تنظیموں کے ثمرات سامنے آنا شروع ہو گئے ہیں۔
ٹیم ایم بی ڈین نیوز، دھول رانجھا کے عوام کو خراج تحسین پیش کرتی ہے۔ اللہ تعالی مزید برکت عطا فرمائے۔ آمین