منڈی بہاؤالدین، کھیوہ کے قریب ڈکیتی، تاجر سے 45 ہزار روپے لوٹ لیے گئے۔
منڈی بہاوالدین (ایم.بی.ڈین نیوز 22 جنوری 2021) کوٹلی افغاناں کا رہائشی جاوید اقبال ولد شاہد اقبال ملکوال سے آ رہا تھا کہ اس کو کھیوہ گاوں کے پاس دو مسلح ڈاکووں نے روک کر 45 ہزار روپے لوٹ لیے۔ ڈاکووں کے CD 70 رنگ سیاہ موٹرسائیکل پر گتے کی نمبر پلیٹ 2481 لگی ہوئی تھی۔ متاثرہ شخص کی درخواست وصول کر لی گئی ہے مگر ایف آئی درج ہونا باقی ہے۔