منڈی بہاؤالدین(مظہر اقبال گوندل ) تھانہ کھٹیالہ شیخاں: دن دیہاڈے ڈکیتی کی واردات، چوکنانوالی میں نامعلوم ڈاکو سیلز مین سے رقم چھین کر فرار۔پولیس نے موقع پر پہنچ کر نامعلوم ڈاکوؤں کی تلاش شروع کردی ہے۔
تفصیلات کے مطابق نور پور پیراں کے رہائشی اسد رضا اپنی گاڑی پک اپ نمبر ایل ای ایس 8967 پر جوس کی سپلائی دے کر، دن 2 بجے آکی سے منڈی بہاؤالدین کی طرف آ رہے تھے کہ 125 موٹرسائیکل پر سوار 2 نامعلوم ڈاکوؤں نے چک نمبر 13 چوکنانوالی مین گلی میں روک کر اسلحہ کے زور پر سیل کی رقم 60 ہزار روپے نقدی چھین لی اور آکی کی طرف فرار ہو گئے۔ ڈاکو جاتے وقت گاڑی کی چابی بھی نکال کر ساتھ لے گئے ہیں۔
سیلز مین اسد رضا کا کہنا ہے کہ ڈاکوؤں نے چہرے پر ماسک لگا رکھے تھے، دونوں کا جسم بھاری اور رنگ کالا تھا۔سیلز مین اسد رضا نے فوری 15 پر کال کی۔ ایس ایچ او تھانہ کھٹیالہ شیخاں انسپکٹر رائے منیر احمد فوری پولیس نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے ۔ پولیس نے ڈاکوؤں کی تلاش شروع کردی ہے۔