لاہور : پنجاب میں کورونا کے وار تیزی سے جاری ہے ، صرف ایک روز میں اب تک کی سب سے زیادہ اموات ریکارڈ کی گئی۔
منڈی بہاوالدین (ایم.بی.ڈین نیوز 20 اپریل 2021) تفصیلات کے مطابق پنجاب میں کورونا تیسری لہر کی خطرناک صورت حال اختیار کر گئی ہے ، محکمہ صحت پنجاب کا کہنا ہے کہ پنجاب میں ایک روز کے دوران کورونا وائرس سے مزید 104 جاں بحق ہو گئے، جس کے بعد صوبے میں کورونا سے جاں بحق ہونے والوں کی کل تعداد 7 ہزار561 تک جا پہنچی۔
محکمہ صحت پنجاب نے کہا گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پنجاب میں کورونا وائرس کے 3228 نئے کیسز سامنے آئے ، صرف لاہور میں ایک روز میں 1748 کیسز رپورٹ کئے گئے جبکہ صوبے بھر میں اب تک 43 لاکھ 54ہزار 179 کیے جا چکے ہیں۔ اعدادو شمار کے مطابق ننکانہ میں 76، قصور میں 44، شیخوپورہ میں 40، راولپنڈی میں 139، جہلم میں 41، چکوال 22، اٹک میں 4، مظفرگڑھ 5، حافظ آباد 46 اور گوجرانوالہ میں 51 کیسز رپورٹ ہوئے۔
محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ سیالکوٹ 70، نارووال 17، گجرات 39، منڈی بہاؤالدین 49، ملتان 102 ، خانیوال 5، راجن پور 3، لیہ 7، ڈیرہ غازی خان 8 اور وہاڑی میں 25 کیس سامنے آئے. اسی طرح فیصل آباد 146، چنیوٹ 7، ٹوبہ ٹیک سنگھ 98، جھنگ 13 اور رحیم یار خان میں 44 ، سرگودھا 105، میانوالی 8، خوشاب 6، بہاولنگر 20، بہاولپور 53، لودھراں 10، بھکر 8، ساہیوال 32، پاکپتن 37 اوراوکاڑہ میں 100 کیسز رپورٹ ہوئے