منڈی بہاﺅالدین ( ایم.بی.ڈین نیوز 18 مارچ 2021 ) ڈپٹی کمشنر کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر منڈی بہاﺅالدین ملک کاشف نواز نے کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کے حوالے سے شہر کے مختلف ریسٹورنٹس اور ہوٹلز کا اچانک معائنہ کیا اور وہاں پر کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کے حوالے سے ایس او پیز کا جائزہ لیا۔ انہوں نے وارننگ کے باوجود کورونا ایس پیز پر عمل نہ کرنے پر چرسی تکہ شاپ کو 50ہزار روپے جرمانہ جبکہ کنارا چائے ہوٹل کو سیل کر دیا ۔
اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر ملک کاشف نواز نے کہاکہ پنجاب حکومت کی واضح ہدایات ہیں کہ کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کو ہر ممکن یقینی بنایا جائے۔کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کرنے ،سماجی فاصلہ برقرار رکھنے اور فیس ماسک کے استعمال پر سختی سے عملدرآمد کروایا جائے گا۔ اس سلسلے میں کسی قسم کی کوئی غفلت ، سستی یا کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔
انہوں نے دکانداروں کو سختی سے ہدایت کی کہ حکومت کی جانب سے جاری کردہ کرونا ایس او پیز پر عمل درآمد کو سو فیصد یقینی بنائیں۔ حکومتی ہدایات پر عمل نہ کرنے والے عناصر کے خلاف کاروائیاں جاری رہیں گی۔انہوں نے کہاکہ شہر کا کاروباری طبقہ بالخصوص عوام الناس کورونا ایس او پیز عملدرآمد کے حوالے سے انتظامیہ کا ساتھ دے تا کہ کورونا وائرس کے پھیلاﺅ کو کنٹرول کیا جا سکے۔