رآو سردار علی خان انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب اور ریجنل پولیس آفیسر عمران احمر کی ہدایات پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر انور سعید کنگرا نے کرسمس ڈے کے موقع پر ضلع بھر میں فول پروف سیکیورٹی انتظامات کر دئیے۔
منڈی بہاوالدین (ایم.بی.ڈین نیوز 25 دسمبر 2021) مسیحی برادری فول پروف سیکیورٹی انتظامات تشکیل دے دئیے. کرسمس کے موقع پر 287 سے زائد پولیس افسران و ملازمان سیکیورٹی ڈیوٹی کے فرائض انجام دیں گئے. ضلع میں کل 25 مسیحی عبادت گاہیں + (پوائنٹس) واقع ہیں جن میں 14 کیٹیگری بی جبکہ 11 کو کیٹیگری سی میں شامل کیا گیا ہے۔
منڈی بہاوالدین ۔ ایلیٹ پولیس فورس کی ٹیموں کو بھی تعینات کیا گیا ہےسفید پارچات میں بھی پولیس اہلکار شرپسندوں پر کڑی نظر رکھیں گے. پولیس قومی رضاکار اورچرچ انتظامیہ کے والنٹئرز بھی پولیس افسران کے شانہ بشانہ سیکورٹی ڈیوٹی سر انجام دیں گے . کرسمس کے موقع پر اپنی مذہبی رسومات اور عبادات کسی خوف کے بغیر ادا کریں:ڈی پی او انور سعید کنگرا۔
سرکلز انچارج SDPO’s اپنے اپنے علاقہ میں وقفے وقفے سے تمام نفری کو الرٹ رکھنے اور سیکیورٹی انتظامات کے سلسلہ میں چیکنگ کرتے رہیں گے۔ ضلعی پولیس کمانڈر انور سعید کنگرا تمام تر انتظامات کی خود نگرانی رکھیں گے ۔ پرامن ماحول اور فول پروف سیکیورٹی انتظامات ہماری اولین ترجیح اور ذمہ داری ہے۔ڈی پی او منڈی بہاؤالدین۔
