منڈی بہاوالدین ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سید علی رضا بخاری کی نگرانی میں پولیس کی بھاری نفری کا ضلع بھر میں خانہ بدشوں کے رہائشی مقامات پر سرچ آپریشن، متعدد مشکوک افراد کو حراست میں لے لیا کئی موٹرسائیکل بغیر نمبر پلیٹ بند کر دیے گئے،
منڈی بہاوالدین ( ایم.بی.ڈین نیوز 22 جنوری 2021) منڈی بہاوالدین ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سید علی رضا بخاری کی نگرانی میں پولیس کی بھاری نفری نے شہر کے گردونواح میں مقیم خانہ بدوشوں کی پناہ گاہوں پر سرچ آپریشن اس موقع پر پولیس نے متعدد مشکوک افراد اور بغیر نمبر موٹرسائیکل کو قبضہ میں لے لیا ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سید علی رضا بخاری کا کہنا تھا کہ سماج دشمن اور جرائم پیشہ افراد کہیں بھی ہوں قانون کے آہنی شکنجہ سے نہیں بچ سکتے
شہریوں کو چاییے کہ وہ کسی بھی غیر معمولی صورتحال پر آگاہ کرنے کیلئے 03235989999 پر فون کال کر سکتے ہیں، انہوں نے کہا کہ قانون سے کوئی فرد بالاتر نہیں ہے اور قانون کی حکمرانی کیلئے کسی بھی حد تک جا سکتے ہیں، ضلع بھر میں سرچ آپریشن جاری رہے گا