انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب انعام غنی صاحب کی جانب سے زخمی پولیس افسران و اہلکاروں میں نقد انعامات تقسیم کئے گئے
منڈی بہاوالدین (ایم.بی.ڈین نیوز 20 اپریل 2021) انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب انعام غنی صاحب کی ہدایات پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر منڈی بہاؤالدین سید علی رضا شدید زخمی اہلکاروں کی عیادت کے لیے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال گئے، ہسپتال کا دورہ کیا اور زخمی بہادر جوانوں کی عیادت کی، اس موقع پر انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب انعام غنی صاحب کی جانب سے زخمی اہلکاروں کو نقد انعامات دیے گئے، دوران وزٹ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سید علی رضا نے ہسپتال انتظامیہ سے کہا کہ علاج میں کوئی کمی نہ چھوڑی جائے۔
بعد ازاں زاہد محمود گوندل شہید پولیس لائن منڈی میں بہادر ذخمی پولیس افسران و جوانوں کے لئے تقریب کا اہتمام کیا گیا اور انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب انعام غنی صاحب کی جانب سے افسران و ملازمان کو نقد انعامات سے نوازا گیا، زخمی بہادر افسران و جوانوں نے جناب آئی جی صاحب پنجاب کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ہم عوام کی جان ومال کی حفاظت کے لئے پیچھے نہیں ہٹیں گے،