انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب انعام غنی صاحب کے ویژن کے مطابق تھانوں میں ریفارمز کے لئے کانفرنس کا انعقاد
منڈی بہاوالدین (ایم.بی.ڈین نیوز 25 جنوری 2021) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر منڈی بہاؤالدین سید علی رضا کی زیر صدارت زاہد محمود گوندل شہید پولیس لائن منڈی بہاؤالدین میں کانفرنس کا انعقاد کیا گیا،میٹنگ میں ضلع بھر کے ڈی ایس پیز، ایس ایچ اوز، ٹی/ایس آئیز، ٹی/ اے ایس آئیز، فرنٹ ڈیسک عملہ، محرران تھانہ جات، تمام دفتری سٹاف و دیگر نفری کی شرکت کو یقینی بنایا گیا .
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر منڈی بہاؤالدین سید علی رضا نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تھانہ میں آنے والے کسی بھی شخص کو فوری انصاف کی فراہمی اور تھانے میں اس کے ساتھ اچھے برتاؤ کو یقینی بنانے کے لیے ایڈمن افسروں کے طور پر پڑھے لکھے اور نوجوان سب انسپکٹرز، اسسٹنٹ سب انسپکٹرز ،گائیڈ کنسٹیبلان اور لیڈی کنسٹیبلان کو تھانوں میں تعینات کیا جا رہا ہے تا کہ عام آدمی کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کے ساتھ ساتھ پولیس اور عوام میں حائل خلیج کو کم سے کم کیا جا سکے، تھانہ میں آنیوالے ہر شخص کو گائیڈ کنسٹیبل تھانہ کے گیٹ پر ویلکم کرے گا، السلام علیکم سر کہہ کر بلائے گا،اور بڑے ہی مہذب انداز میں ایڈمن آفیسر کے کمرہ تک لے کر جائیگا.
یہ بھی پڑھیں: پولیس اصلاحات کیلئے تجاویز تیار، کرپشن پر پھانسی دینے کی سفارش
آنے والے شخص کو ایڈمن آفیسر کے کمرہ میں نہایت عزت واحترام کے ساتھ کرسی پر بٹھایا جائیگا اور پانی ہر صورت پیش کیا جائیگا پھر نہایت شائستگی سے مسئلہ پوچھا جائیگا اگر فوری قانونی کاروائی بنتی ہے تو فرنٹ ڈیسک پر فوری درخواست جمع کروا کر ای ٹیگ حاصل کر کے فوری طور پر ایف آئی آر کا اندراج کیا جائیگا، ایف آر کے اندراج میں کسی قسم کی تاخیر نہ ہو گی اگر معاملہ ایف آئی آر کا نہ ہے تو بھی ہر قسم کی راہنمائی کی جائیگی اور تھانہ سے جاتے وقت بھی نہایت باعزت طریقے سے رخصت کیا جائے . پڑھے لکھے افسران کی تعیناتی تھانہ کلچر میں تبدیلی کی جانب اہم پیش رفت ہے