منڈی بہاوالدین ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سید علی رضا کا پھالیہ کچہری کا اچانک دورہ سیکورٹی کی صورتحال کا معائنہ اور اہلکاروں کے اسلحہ چلانے کی گرفت کو چیک کیا
منڈی بہاوالدین ( ایم.بی.ڈین نیوز 19 فروری 2021) منڈی بہاوالدین ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سید علی رضا نے تحصیل کچہری پھالیہ کا سیکیورٹی کی صورتحال کا جائزہ لینے کیلئے اچانک دورہ کیا انہوں نے اس موقع پر سیکورٹی کے عملہ کی کارکردگی کا جائزہ لیا اور ڈیوٹی پر مامور افسران و ملازمان کو اسلحہ کے استعمال ملزمان کی مضبوط گرفت کا عملی مظاہرہ دیکھا اور دوران ڈیوٹی موبائل نہ استعمال کرنے کے متعلق سختی سے احکامات جاری کئے.
ڈی پی او سید علی رضا نے کچہری پھالیہ کے تمام گیٹس، اندرون و بیرون اور بخشی خانہ کو چیک کیا اور ملزمان سے خیریت دریافت کی, اس موقع پر انکا کہنا تھا کہ دوران ڈیوٹی لاپرواہی۔سستی اور غیر ذمہ داری کا مظاہرہ ہر گز برداشت نہیں کیا جائے گا۔ کچہری آنے والے افراد پر کڑی نگاہ رکھیں، اور مشکوک افراد کو چیک کریں اور سادہ کپڑوں میں اہلکار الرٹ رہیں اور اندرونی اور بیرونی مقامات پر نگاہ رکھیں عوام کے جان و مال کی ذمہ داری کو احسن طریقہ سے نبھائیں