منڈی بہاوالدین (ایم.بی.ڈین نیوز 26 جنوری 2021) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر منڈی بہاوالدین سید علی رضا نے اچھی کارکردگی دکھانے پر محمد اشرف اے۔ایس۔آئی۔وسیم گل ایس آئی۔رءوف احمد ایس۔ آئی ۔ شفیق الرحمان(محرر تھانہ قادر آباد) عبدالرزاق(محرر تھانہ کھٹیالہ شیخاں) خرم شہزاد نائب محرر تھانہ گوجرہ (افسران و ملازمان) کو تعریفی سرٹیفکیٹ و نقد انعام سے نوازا۔
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سید علی رضا نے کہا کہ اپنی ڈیوٹی کو اپنا فرض سمجھ کر ادا کریں۔ اچھی و ذمہ داری کیساتھ ڈیوٹی سرانجام دینے پر افسران و ملازمان کی حوصلہ افزائی کیجائے گی اور تعریفی سرٹیفکیٹ و انعامات سے نوازا جائے گا۔