ڈی پی او منڈی بہاوالدین تبدیل، سوشل میڈیا پر عوام کی ملی جلی رائے، تفصیلات دیکھیں

منڈی بہاوالدین: ایم.بی.ڈین نیوز نے اپنے سوشل میڈیا فیس بک پیج پر سید علی رضا کے بارئے میں اپنے رائے کے اظہار کے بارے میں پوچھا جس میں عوام نے اپنی ملی جلی رائے دی، کسی نے 100 فیصد نمبر دئیے تو کسی ناراض شخص نے 0 فیصد نمبر دئیے.

منڈی بہاوالدین (‌ایم.بی.ڈین نیوز یکم مئی 2021) منڈی بہاوالدین: 6 ماہ سے زائد عرصہ تک منڈی بہاوالدین میں بطور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر رہنے والے ایس ایس پی سید علی رضا کو تبدیل کر دیا گیا تھا جس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری ہو چکا ہے.

ایم .بی.ڈین نیوز کے اپنے سوشل میڈیا فیس بک پیج پر عوامی سروے کیا جس میں منڈی بہاوالدین کی عوام سے پوچھا گیا کہ کارکردگی کے لحاظ سے آپ سید علی رضا کو 100 میں سے کتنے نمبرز دیں گے؟ اپنی رائے کا اظہار کریں جس میں عوام نے اپنی ملی جلی رائے کا اظہار کیا.

محمد یوسف نے لکھا کہ سید علی رضا نے نیک نیتی سے کام دیا جس حساب سے انہوں نے 99 نمبرز دئیے، اسی طرح عطا الرحمن، سید نعیم عباس بغاری نے 100 میں سے 100 نمبر دئیے، جبکہ تجمل گوندل نے معمولی نارضگی کی بنا پر انہیں 99.99 فیصد نمبرز دئیے.

ایک ممبر عرفان احمد نے پوری ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے یہ موقف اپنایا کہ نا قتل رکے، نا موٹر سائیکل اور کار چوری کی وارداتوں میں کمی ہوئی، اس لئے انہیں 0 نمبر دئیے۔

ایک ممبر چوہدری علی حسن بھٹی نے انکو 100 میں سے 100 نمبرز دئیے اور کہا کہ انکو بہت افسوس ہوا جو انکا تبادلہ کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ اللہ سلامت رکھے علی رضا کو، ہر بندے کی نظروں میں بہت اچھے تھے۔

ایک ممبر جنت گوندل کے کہا کہ وہ انکو انکی پرفارمنس پر بڑا سا صفر دیتی ہیں جس کی تاعید تجمل گوندل نے بھی کی اور محسن اظہر گوندل نے بھی۔ جنت گوندل نے کہا کہ صرف ایماندار ہونا کافی نہیں، ایک ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کا مطلب ہوتا ہے کہ وہ جرم اور ملزمان کو کنٹرول کرے جس کی بنا پر وہ صفر ہیں۔

انہوں نے کہا بطور ڈی پی او وہ امن قائم کرنے میں فیل ہوگئے ہیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ انکی سروس کے دوران قتل اور ڈکیتیوں میں 100فیصد اضافہ ہوا، آخری 6 ماہ میں کوئی ایسا دن نہیں گزرا جس میں قتل، ڈکیتی نہ ہوئی ہو۔

عظیم مصطفی نے کہا کہ یہ جو لوگ ۱۰۰ نمبر دے رہے ہیں ان کو کیا پتہ نہیں ہے کہ شہر کے کیا حالات ہیں کوئی گلی میں بھی سکون سے نہیں چل سکتا. جبکہ ایک ممبر عمران طاہر نے لکھا کہ وہ انکو 99 نمبرز دیں گئے اور جھاں جائیں خوش رہیں امین.

یاد رہے کہ ایس ایس پی سید علی رضا نے منڈی بہاوالدین میں مورخہ 7 ستمبر 2020 کو بطور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کا چارچ سمبھالا تھا، اور آج 6 ماہ بعد انکا تبادلہ کر دیا گیا.

اپنا تبصرہ لکھیں